Sun. Sep 25th, 2022
448 Views

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی آبائی سب ڈویژن چکار  میں اہم سیاسی ڈویلپمنٹ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس تحصیل چکارکے متحرک نوجوان رہنما سردار اسد شہزاد کی قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان سے مجاہد منزل راولپنڈی  اہم ملاقات ۔تفصیلات کے مطابق حلقہ ایل اے 32 چھ  جہلم ویلی کی سیاسی صورتحال اور آمدہ الیکشن کے بارے میں  تبادلہ خیال کیا  اس موقع پر ان  کے ہمراہ سردار بلاول  بھی موجود تھے سردار اسد شہزاد کے فیملی ذرائع نے بتایا کہ آمدہ الیکشن 2021  میں حلقہ نمبر 6 جہلم ویلی  سے  سردار اسد شہزاد  مسلم کانفرنس کے ٹکٹ کے لیے مضبوط امیدوار ہو سکتے ہیں یاد رہے سردار اسد شہزاد مسلم کانفرنس کی مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر سردار لطیف خان سابق ممبر ضلع کونسل کے بھتیجے اور امریکہ میں مقیم معروف بزنس مین سردار ندیم طارق کے کزن ہیں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے ٹکٹ پر حلقہ نمبر چھ سے  الیکشن لڑنے کی صورت میں اسد شہزاد سیاسی اپ سیٹ کر سکتے ہیں سالار جمہوریت سردار سکندرحیات خان اور سردار عتیق احمد خان سے انکی سیاسی وابستگی لازوال رہی ہے بالآخرسالار جمہوریت سردار سکندرحیات خان اور سردار عتیق احمد خان نے باہمی مشاورت سےراجہ محمد فاروق حیدر خان  کو انکے ہوم سیاسی گراؤنڈ پر ٹف ٹاہم دینے کی حکمت عملی ڈیزائن کرلی

By ajazmir