Sun. Sep 25th, 2022
413 Views

مظفرآباد (پی آئی ڈی)23 مارچ 2021
آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 154 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،53مریض صحت یاب ہوئے، کورونا وائرس سے1مریض جہلم ویلی میں فوت ہوا اور1070 افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے27کاتعلق مظفرآباد، 10کا پونچھ،5کا باغ،38کا پلندری،34کا میرپور،12 کا بھمبر، 1جہلم ویلی اور27کا تعلق کوٹلی سے ہے۔آزادکشمیر میں اب تک141456 افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور11946 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے10459 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ1148مریض زیر علاج ہیں 339مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے51 کا تعلق مظفرآباد،7کا جہلم ویلی،9کا نیلم،54کاپونچھ،34کا باغ،5 کا حویلی، 6کاتعلق سدھنوتی، 106 کاتعلق میرپور،32کابھمبراور 35کا کوٹلی سے ہے۔کورونا وائرس کے1148 مریضوں میں سے1071مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ77مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

By ajazmir