Thu. Mar 28th, 2024
532 Views
چناری(خصوصی رپورٹر)پاک فوج کے زیر اہتمام کلین اینڈ گرین کشمیرشجر کاری مہم تیزی سے جاری۔ افواج پاکستان کے زیراہتمام محکمہ جنگلات، سول انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے تعاون سے کلین اینڈ گرین کشمیر  شجر کاری مہم کے تحت دور افتادہ   علاقے چھم میں وسیع پیمانے پر شجرکاری مہم کا انعقاد کیاگیا۔ اس شجر کاری مہم کی منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی  دیوان علی خان چغتائی تھے جب کی صدارت کمانڈنگ آفیسر یاسین اکبر نے کی۔اس قومی نوعیت کے پروگرام میں  محکمہ جنگلات کے آفیسران اور بیشتر سول، فوجی ،میڈیا نمائندگان،علماء،مقامی سول سوسائٹی خواتین و مرد،طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ تلاوت کلام الہی کی سعادت ممتاز نعت خوان سید ظہور بخاری نے حاصل کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض کیپٹن  حمزہ نے سرانجام دیے۔تقریب کے مہمان خصوصی دیوان علی خان نے کہاکہ پاک فوج نے ہمشیہ ملک وقوم کی حفاظت کی بھی کی اور خدمت بھی کی۔چاہے سیلاب ہو زلزلہ ہو یا کوئی اور آفت ۔پاک فوج نے اپنے پروفیشنل انداز میں ہر مشکل چیلنجز سے نمبردآزما ہوکر قوم کو ہر مشکل سے نکالا۔یہ جو کام پاک فوج کر رہی ہے یہ کام سویلین کے کرنے ہیں ہم لوگ سہل پسند ہو گئے ہیں جس کی وجہ  ہمارے پہاڑ سنگلاخ چٹانوں کا روپ دھارنے لگے ہیں  ۔ان پہاڑوں پر  گھنے جنگلات ہوا کرتے تھے جنہیں ہم نے اپنی ضروریات کو پورا
کرنے  ے ساتھ ایک مخصوص  مافیا بھی جنگلات کے خاتمہ میں پیش پیش ہے وقت کا تقاضا بھی ہے اور ہماری قومی ضرورت بھی ہم زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں گلوبل وارمنگ سے بچنے کے لیے واحد حل زیادہ سے زیادہ شجرکاری کریں۔دیوان علی خان نے کہا کہ درختوں کے پتے خدا کی حمد اور ثنا
کرتے ہیں انسان اس دنیا سے چلا بھی جائے تو اس کا لگایا ہوا درخت اگر پھل نہیں دیتا تو کم ازکم سایہ ضرور فراہم کرتاہے۔انہوں نے پاک فوج زندہ آباد۔شہدا کشمیر زندہ آباد کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔پاک فوج کے کمانڈنگ آفیسر کرنل یاسین اکبر نے صدارتی خطبہ میں کہا کہ وزیراعظم  پاکستان کے ویژن کو تقویت پہنچانے کے لیے  اس سال وسیع پیمانے پر شجرکاری کر رہے ہیں اس کا مقصد علاقے کی خوبصورتی اور ہریالی کو مزید بہتر بنانا ہے پاک فوج اپنی عوام کے ساتھ اس قومی نوعیت کے پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے چھم ویلی کے لوگوں کی عوام نے ہمشیہ پاک فوج کےشانہ بشانہ کام کیا ہے امید ہے اس بار بھی عوام شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گئےمہم کے دوران پودے اور درخت لگائے گئے۔شجرکاری کے بعد عسکری، سول اور محکمہ جنگلات کے افسران نے موجود عوام سے شجرکاری کی اہمیت پر اظہار خیال کیا گیا اس موقع پر عوام علاقہ خواتین و مرد بچوں،طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں اس مہم میں حصہ لیا اور درخت لگائے ۔۔۔۔۔

By ajazmir