Fri. Apr 19th, 2024
719 Views

اسلام آباد( خصوصی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیرحلقہ چھ جہلم ویلی کے کارکنان کا بہارہ کہو اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں پیپلز پارٹی کے رہنماءسجاد کریم کی میز بانی میں منعقد ہونے والا مشاورتی اجلاس بڑے اجتماع کی شکل اختیار کر گیا بہارہ کہو کی فضا پیپلز پارٹی ،ذوالفقار بھٹو ،بے نظیر بھٹو ،بلاول بھٹو، اسحاق ظفر، لطیف اکبر،اشفاق ظفر کے حق اوراب کی بار ظفر سرکار کے نعروں سے گونج اٹھی تقریب میں آمد پرپاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد نے امیدوار اسمبلی صاحبزادہ اشفاق ظفر ،ضلعی صدر راجہ محمد پرویز اقبال اور دیگر کا پھولوں کی پتیاں نچھاور اور گلے میں ہار ڈال کر استقبال کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا ملا جلا ردعمل رہا بعض مقررین نے صاحبزادہ اشفاق ظفر کو پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے ہی الیکشن2021ءمیں حصہ لینے اور بعض نے پیپلز پارٹی سے ہجرت کرنے کی تجویز دی تقریب کے دوران ن لیگی کارکنان فضل حسین ،محمد فیاض،محمد روشن ،قاری عبدالاسلام ،نمبردار محمد حیات،حافظ عارف ،محمد ارشاد،چوہدری عزیز،چوہدری خادم ،چوہدری منیر،چوہدری امتیاز رفیق ،چوہدری عبدالحمید،عبدالحسین اپنے درجنوں ساتھیو ں کے ہمراہ وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان کی کارکن کش پالیسیوں سے تنگ آکرن لیگ سے مستعفی ہو کر پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے جنہیں پیپلز پارٹی کے رہنماءاشفاق ظفر نے ہار پہنا کر خوش آمدید کہا

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ اشفاق ظفر نے کہا کہ کارکنان اطمینان رکھیں میں کہیں جانے والا نہیں ہوں ستر کی دہائی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں اور رہیں گے آجکل سوشل میڈیا پر میرے حوالے سے خبریں چلتی ہیں کے میں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کر کے پی ٹی آئی میں جانے کی تیاری مکمل کر لی ہے جس میں کوئی صداقت نہیں میں رات کو گھر سوتا ہو اور اگلے دن بریکنگ نیوز آجاتی ہے کہ میں پی ٹی آئی میں شامل ہو گیا اور پی ٹی آئی کی قیادت سے میری ملاقات ہو گئی ہے انہوں نے کہا میرا مقابلہ کسی جماعت سے نہیں ہے میرا مقابلہ کرنے والے گزشتہ الیکشن میں میرا مقابلے کر چکے ہیں میرا مقابلہ وقت کے فرعون اور نا اہل ترین وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے ہے جنہوں نے ساڑھے چار سال میں مال کمایا اور حلقہ کو مسائلستان بنا کر رکھ دیا ماضی میں مجھے سازش کر کے الیکشن میں شکست دی جاتی رہی اب کی بار کسی کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے اب اگر کسی نے سازش کی تو اس کے حلقے میں گھس کر آگ لگائیں گے اور ہر سازش کو ان شاءاللہ چاہنے والوں کے تعاون سے ناکام بنائیں گے اب خاموشی کا روزہ توڑنے کا وقت آچکا ہے میں گزشتہ ساڑھے چار سالوں سے اپنے ورکرز اور کارکنان کے خلاف جبری کاروائیوں اور انتقامی تبادلے ہونے کے باعث خاموش تھا کہ جو وزیراعظم تبادلے کرنے اور انتقامی کاروائیوںمیں اپنی مثال آپ ہیں کہی میرے کارکنان کو پولیس، کچہری جنگلات، فائلوں اور جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر ان سے انتقام نہ لیں جو لوگ ہمارے چپ رہنے پر باتیں کرتے ہیں وہ یہ بات یاد رکھیں ہمیں جب موقعہ ملا ہم نے اپوزیشن کا پازٹیو کردار ادا کیا انہوں نے کہا کے ہمارے خاموش رہنے کی وجہ حلقہ کے مسائل کا حل تھا تا نکہ کل کو عزت مآب وزیراعظم یہ نا کہیں کے اپوزیشن نے ہمیں کام نہیں کرنے دیے ہم تو کام کرنا چاہتے تھے لیکن اپوزیشن ہماری ٹانگیں کھینچتی رہی ہے اور ہمیں کام نہیں کرنے دیتی تھی ہماری خاموشی نے ان سے یہ نقطہ بھی چھین لیا ہے اب ان کے پاس کوئی جھوٹ یا بہانہ نہیں بچا جو وہ کر کے اپوزیشن کو موردالزام ٹھرائیںاور عوام کو ایک بار پھر سبز باغ دکھا کر ووٹ حاصل کرنے کی ناکام کوشش کریں اشفاق ظفر نے کہا وزیراعظم صاحب نے ساڑھے چار سال کمشن خوری مختار عباسی سے گاڑی لینا،اور انتقامی کاروائیاں کرکے خوب مال کمایا وزیراعظم آزاد کشمیر کو کمشن خوری، انتقامی ٹرانسفر ، خلاف میرٹ تقرریوں ، ایک ایک پیارے کو بائیس بائیس سکیمیں اور ان سے کمشن وصول کرنے اور مال کمانے کا وقت تو ملا مگر نہیں ملا تو ان کو سابقہ حلقہ پانچ ضلع جہلم ویلی میں کوئی میگا پراجیکٹ لگانے کا وقت نہیں ملا اس کے قصور وار وہ ہیں ہم نہیں اب چند ماہ میں عدالت سجے گی جس کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے کون جھوٹ بولتا رہا اور کون سچا ہے اور کون عوام کے مسائل حل کرتا رہا ہے انہوں نے کہا کے ہماری حکومت میں میں نے ہار کر بھی یونیورسٹی کیمپس اور ماڈل سائنس کالج دیا جس کی تقریب کی جب دعوت فاروق حیدر کو دی تو انھوں نے مجھے کہا سابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب تو فارغ ہے تمھیں کیا ہو گیا ہے جہلم ویلی یونیورسٹی میں گیڈروںاور کتوں کا راج ہو گا وہاں یونیورسٹی کی کیا ضرورت ہے لیکن آج اس یونیورسٹی میں ہزاروں طلباءاپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں جس کا اعزاز ہمیں جاتا ہے ہمارے پاس اختیار کم تھے مگر ہم نے ہار کر بھی عوامی مسائل حل کیے اگر مسلم لیگ ن اور وزیراعظم آزاد کشمیر مال نہ بٹورتے تو یونیورسٹی کیمپس کی بلڈنگ کا مسئلہ حل ہو سکتا تھالیکن انہیں مال عزیز تھا جو وہ ساڑھے چار سال سے سمیٹ رہے ہیں انہوں نے کہا کے انشاءاللہ آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیتیں گے اور عوامی مسائل حل کریں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی راجہ محمد پرویز اقبال نے کہا میرے لیے اور آپ سب کے لیے پیپلز پارٹی کا کارکن ہونا فخر کی بات ہے ہم نے کھبی اپنے کارکن کو اکیلا نہیں چھوڑا ہمیشہ کارکنوں کے مسائل حل کیے جہاں کہی بھی ہمارے کسی کارکن کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا اس کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہوئے اور انکا تحفظ کر کے مسائل کا حل کیے انہوں نے کہا کے پیپلز پارٹی کے کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں آئندہ الیکشن میں ہم بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لیں گیں اور اپنے حلقہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کسی فرد واحد کی جماعت نہیں بلکہ یہ مختلف برادریوں کا گلدستہ ہے جن کارکنان سے انتقام لیا گیا وہ حوصلہ رکھے ہمارے مخالفین ہم سے انتقام ہی لیں سکتے ہیںکارکنان اپنے حوصلہ بلند رکھیں اور ووٹ کی پرچی کے زریعے انتقام کا جواب دیں تقریب سے سابق صدر بار ایسوسی ایشن محمد خورشید اعوان، چوہدری فرید برق، منظور مقدم ،ضلعی صدرپی وائی او راشد مغل، چوہدری اقبال رشید، چوہدری منظور، چوہدری لطیف علی،سجاد کریم،راجہ افتخار خان، چوہدری نور حسین،انجم فرید،نعیم فاروقی ،حافظ ظہیر،چوہدری حمزہ،زاہد بشیر،جاوید جمال،چیئر مین چوہدری نسیم ،بلال منیر،قاری اخلاق،چوہدری تحسین احمد،ثاقب نذیر،ابرار کالس،چوہدری اعتزاز،سجاد جمشید،عبدالخالق،چوہدری فیصل،قاری جاوید،محمد شفیع،چوہدری زبیر،چوہدری نور حسین،عبدالرﺅف،چوہدری بشارت، عمران کالس سمیت دیگر سینئر رہنماﺅں اور کارکنا ن نے بھی خطاب کرتے ہوئے اشفاق ظفر کی قیادت میں راجہ محمد فاروق حیدر خان کے خلاف آئندہ الیکشن بھر پور انداز میں لڑنے اور انکی کامیابی کے لیے مکمل جانی و مالی حمایت کا اعلان کیا۔۔۔۔

By ajazmir