Thu. Feb 25th, 2021
561 Views

ہٹیاں بالا(اعجاز احمد میر،خصوصی رپورٹ)سوشل میڈیا سروے الیکشن قانون ساز اسمبلی 2021ءحلقہ چھ ضلع جہلم ویلی45گھنٹوں میں دو ہزار294 افراد کی شرکت وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان 425 ووٹ لیکراپنے آبائی حلقہ انتخاب میں شکست سے دو چارہو گئے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ617 ووٹ لیکر کامیاب پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے امیدوار زیشان حیدر 514ووٹ لیکر دوسرےنمبرپر آگئے گجر اتحاد کونسل جہلم ویلی کے غبارے سے بھی گجر برادری نے ہوا نکال دی بھر پور عوامی رابطہ مہم کے باوجودصرف 310ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ۔تفصیلات کے مطابق چنار کشمیر نیوز نے پیر کی رات ایک بجے سے منگل کی رات دس بجے تک سوشل میڈیا پر ایک سوشل میڈیا پول شروع کیا جس میں سوال کیا گیا تھا کہ آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کے حلقہ چھ میں آپ کسے ووٹ دیں گے صرف حلقہ چھ جہلم ویلی کے رہائشی ہی ووٹ پول کریں جس کے بعد چنار کشمیر نیوز کے تقریبا45گھنٹے جاری رہنے والے پول میں دوہزار 294 سے زائد افراد نے اپنا ووٹ دیا پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر ،وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان 425 ووٹ لیکر شکست سے دو چار ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ617 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ،پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے امیدواران زیشان حیدر514 ووٹ لیکر دوسرےنمبر پر رہے مستقبل کی ایم ایل اے شپ کا دعوی کرنے والے گجر اتحاد جہلم ویلی کو گجر برادری کی اکثریت کے ساتھ ساتھ دیگر برادریوں نے بھی مسترد کرتے ہوئے چوتھا نمبر دیا پی ٹی آئی کے سابق امیدوار اسمبلی چوہدری اسحاق طاہر نے 118،راجہ عظیم زاہد ایڈووکیٹ نے72،مولانا الطاف صدیقی نے56،آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے سابق امیدوار اسمبلی کرنل(ر) عارف عباسی نے32جبکہ دیگر امیدواران نے کل ملا کر 132ووٹ حاصل کیے اس سروے کے دوران ضلع جہلم ویلی کے حلقہ چھ کے امیدوار اور انکے حمایتی انتہائی متحرک رہے منگل کی شام گئے تک سروے میں وزیراعظم آزاد کشمیر دوسرے نمبر پر تھے رات آٹھ بجے کے بعد پی ٹی آئی کے امیدوار زیشان حیدر اچانک ان سے آگے نکل گئے جس کے بعد راجہ فاروق حیدر اشفاق ظفر اور زیشان حیدر دونوں سے سوشل میڈیا سروے میں شکست سے دو چار ہوئے چنار کشمیر نیوز نے اس سروے کا اہتمام حلقہ چھ کے عوام کی رائے جاننے کے لیے کیا تھا جس میں سوشل میڈیا صارفین نے اپنے اپنے امیدواروں کے حق میں ووٹ پول کیے۔۔۔۔

Avatar

By ajazmir