Thu. Feb 25th, 2021
684 Views

مظفرآباد ۔تھانہ پولیس گھڑ ھی ڈوپٹہ کی حدود میں دو مختلف حادثات آٹھ افراد جاں بحق چھ افراد زخمی ہوگئے۔ایس ایچ او تھانہ گھڑھی ڈوپٹہ فیض الرحمن عباسی کے مطابق پہلا حادثہ د چھور میراں سے گڑھی دوپٹہ آنے والی مسافر وین کو پیش آیا جس میں تین افراد جان بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے ریسکیو اور پولیس ٹیمیں ریسکیو کے کام میں مصروف ہی تھے کی ہڑیالہ گجراں سے گڑھی دوپٹہ آنے والی مسافر جیپ “سدھ پیالی” کے مقام پر پھسل کر کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ پانچ افراد جاں بحق اور دوزخمی ہو گئے زخمیوں کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال مظفرآباد منتقل کر دیا گیا ہے ایک ہی دن میں دو مختلف حادثات میں 8افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد پورا علاقہ غم میں ڈوب گیا ہے دریں اثناء وزیر حکومت ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی نےٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کی سی ایم ایچ مظفرآباد میں عیادت کی اور انکی صحت یابی کے لیے دعا کی

Avatar

By ajazmir