Thu. Feb 25th, 2021
302 Views

گلگت بلتستان کا صوبہ بننا تحریک آزادی کشمیر کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے،راجہ فاروق حیدر

آزادکشمیر میں سب سے زیادہ قربانیاں نیلم کے لوگوں کی ہیں،راجہ فاروق حیدر

جتنا فنڈ نیلم کو دیا اتنا اپنے حلقے کو نہیں دیا،نیلم کے لوگ مجھے بہت عزیز ہیں۔وزیرا عظم آزادکشمیر

چوراسی ہزارمربعہ میل کی ریاست جو سکڑ کر 5 ہزار مربع میل رہ گئی ہے آزادکشمیر کے عوام اس کے امین ہیں،راجہ فاروق حیدر

اگلا الیکشن اس بات پر ہوگا کہ آزادکشمیر کے عوام کس طرح زندگی گزاریں گے ،وزیراعظم آزادکشمیر

سردار عبدالقیوم نے کہا تھا کہ” اگر صوبوں کی بات ہوئی تو پھر آزادکشمیر کا رقبہ پاکستان کے کئی اضلاع سے کم ہے“،راجہ فاروق حیدرخان

نہ ہی میں حضرت عمرؓ ہوں اور نہ آپ اس دور کی رعایا‘ حقائق کو مدنظر رکھیں۔راجہ فاروق حیدر

وزیر اعظم آزادجموں وکشمیرو صدرمسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدرخان کا مسلم لیگ ن نیلم کے ورکرز کنونشن سے خطاب ۔

نہ آج قائد اعظم ہیں نہ ان کے ساتھی،قومی امور پر آج جو صورتحال ہے پہلے کبھی نا تھی، راجہ فاروق حیدر

نیلم ویلی میں صرف 4 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبہ جات دیے ، راجہ فاروق حیدر

ہندوستان کی بزدل فوج نیلم میں معصوم لوگوں کو نشانہ بناتی ہے ، وزیراعظم

ایک سو93کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کےلئے دیے جو زمین پر نظرآرہے ہیں ، وزیراعظم آزادکشمیر

لائن آف کنٹرول پر شہید ہونیوالے افراد کے اہلخانہ کو ماہانہ 3 ہزار فی کس اپنے بجٹ سے دیے ،راجہ فاروق حیدر

نیلم میں تاوبٹ تک سڑک اپنے بجٹ سے تعمیر کررہے ہیں ،راجہ فاروق حیدر
ڈگری کالج شاردہ منظور ہوگیا ہے اس کی آسامیاں بھی ہوگئی ہیں ۔راجہ فاروق حیدر

اپر نیلم موسم سرما میں تین ماہ بند رہتی تھی،نیلم کے لوگوں کی زندگی بہت مشکل تھی اس لیے ہم وہاں اعلیٰ معیار کی سڑک بنا رہے ہیں،وزیراعظم

Avatar

By ajazmir