Thu. Feb 25th, 2021
214 Views

چناری(نامہ نگار) موجودہ حکومت کی تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن میں بعض اداروں کو سیاسی بنیادوں پر محروم کر دیا گیا گہل جبڑا سیداں کے عوام نے حکومت کے پسند و ناپسند کے  اس اقدام تعلیم دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے حکومت کو تین دنوں کا الٹی میٹم دے ڈالا جبڑاں سیداں مڈل سکول کو ہائی کا درجہ نہ ملنے پر عوام علاقہ نے تادم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا مشاورت مکمل حکومت کو پیغام جاری ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں 15جنوری 2021 کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق جو سکول اپگریڈ ہوئے ان میں ایک سکول جبڑا سیداں کا بھی تھا لیکن بعض خود ساختہ لیڈروں نے زاتی مخالفت کو زیر کار لاتے ہوئے سکول کینسل کروا دیا یہ سکول 1932 میں پرائمری ہوا تھا اور نوے سال بعد اپگریڈ ہوا لیکن بدقسمتی سے پھر زاتی انا کی نذر ہو گیا اب واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اپنے علاقہ کے اس اجتماعی مفاد پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا بہت جلد اس اپگریڈ یشن والے ڈرامے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جائے گا اور تا دم مرگ بھوک ہڑتال کا آپشن بھی عوام علاقہ محفوظ رکھتے ہیں جس پر آج عوام علاقہ سے طویل مشاورت ہو گئی ہے ہم حکومت کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ فی الفور اپنے اس پسند اور ناپسند فیصلوں پر نظر ثانی فرمائے بصورت دیگر تا مرگ بھوک ہڑتال کی جائے گی نتیجہ کی تمام تر زمہ داری حکومت وقت پر عائد ہو گی عوام علاقہ گہل جبڑا سیداں نے حکومت کو واضع پیغام دے ڈالا۔

Avatar

By ajazmir