Thu. Feb 25th, 2021
148 Views

مظفرآباد ( ) محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر خواجہ مسعود اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر مبشر سیف کا آمدہ شجرہ کاری کے سلسلے میں آگاہی کے لیے وادی کوٹلہ کے گاوں چھکڑیاں اور مچھیارہ کا دورہ . انکے اس دورے کے دوران انکے ہمراہ مرزا اورنگزیب جرال، مرزا راشد ،ڈاکٹر سمیرا عباسی ، رانا ذیشان اور خوشحال خان بھی موجود تھے.محکمہ زراعت کے اعلی حکام نے مچھیارہ کے گاوں چھکڑیاں میں مقامی کمیونٹی کو شجرکاری سے متعلق موبالائز کرنے کے لیے آگاہ کرنے اور کسان کمیٹیاں قائم کرنے سے متعلق رہنمائی کی. چھکڑیاں کے مقام پر ہونے والی میٹنگ میں مرزا حسن ، ملک فقیر اللہ، چوہدری غلام سرور، ملک جان محمد، مرزا منظور، چوہدری منظور، مرزا لطیف جرال ،مرزا مرتضی، مرزا عبدالرشید جرال، مرزا اشفاق عبداللہ، ملک بشیر، ملک نذیر اور ملک منظور بھی موجود تھے. اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت خواجہ مسعود اقبال نے مقامی کسانوں کے بتایا کہ محکمہ زراعت کے اعلی حکام اور اہلکاران شجرکاری کے علاوہ دیگر زرعی معاونت کے لیے مقامی لوگوں کی مدد کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں مگر یہ مقامی کسانوں پر ہے کہ وہ کیسے محکمہ زراعت سے مدد لے سکتے ہیں انہون نے کہا کہ عام آدمی کا فرض ہے کہ وہ زرعی معاونت سمیت محکمہ کی جانب سے زراعت کے فروغ کے لیے جاری پروجیکٹ سے متعلق معلومات حاصل کریں تاکہ وہ اس جان کر اپنی علاقے میں زراعت کو پہلے سے بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر سکیں. اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر مبشر سیف کا کہنا تھا کہ چھکڑیاں گاوں کی اب و ہوا چیری و اخروٹ سمیت دیگر پھلدار پودوں کے لیے موزوں علاقہ ہے جس بنا پر محکمہ زراعت اس گاوں کو زرعی اعتبار سے ماڈل گاوں بنانے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے گا.

Avatar

By ajazmir