Thu. Feb 25th, 2021
276 Views

گجر اتحاد کونسل جہلم ویلی کو دھچکا چوہدری اسد رشید نے گجر اتحاد کونسل سے علحیدگی اختیارکرتے ہوئے باقاعدہ طور پر پیپلزپارٹی کی قیادت کو آمدہ الیکشن میں پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواست دینے اور الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔سابق جنرل سیکرٹری جنرل پی وائی او ضلع جہلم ویلی چوہدری اسد رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گجر برادری گجر اتحاد کونسل کی مرہون منت نہیں گجر برادری اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں آزاد ہے گجر برادری جمہوری حق رکھتی ہے وہ کسی نام نہاد اتحاد کے فیصلہ کی پابند نہیں ہمارا جینا مرنا اوڑھنا بچھونا پیپلزپارٹی ہے صاحبزادہ اشفاق ظفر اپنی پوزیشن واضح کریں پارٹی کارکنان تذبذب کا شکار ہیں اشفاق ظفر حلقہ کے کارکنان کو آزمائش میں نہ ڈالیں صاحبزادہ اشفاق ظفر نے چند لوگوں کے جھانسہ میں آکر پیپلزپارٹی چھوڑنے کی غلطی کی تو آمدہ انتخابات میں الیکشن ہارنے کے ساتھ سیاست بھی ہار جائیں گے پیپلزپارٹی میں اشفاق ظفر نے الیکشن ضرور ہارا مگر سیاست نہیں گجر اتحاد کونسل میں کیا کھچڑی پک رہی ہے بہت جلد پریس کانفرنس میں سارا کچا چٹھا کھولوں گا برادریوں کے اتحاد غیر سیاسی ہوتے ہیں سیاسی نہیں اور نہ ہی برادریوں کے نام پر بلیک میلنگ پریشر گروپس بنائے جاتے ہیں اور نہ ہی برادریوں کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے گجر اتحاد کونسل میں برادری کے نام پر الٹی گنگا بہہ رہی ہے گجر اتحاد کونسل کے ذمہ داران بتائیں انہوں نے برادری کے لئے کیا کیا آج تک جو آج گجر برادری کے ٹھیکیدار بن گئے پیپلزپارٹی مختلف برادریوں کا ایک بہترین گلدستہ ہے چوہدری اسد رشید کا کہنا تھا کہ ہم پیپلزپارٹی کو مختلف برادریوں کا گلدستہ ہی دیکھنا چاہتے ہیں ہم برادری ازم کے خلاف نہیں مگر برادریوں کے اتحاد غیر سیاسی ہونے چاہئیں برادری کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیئے  گجر اتحاد کونسل میں جو اسلام آباد میں بیٹھ کر امیدواروں کے انٹرویو لیتے ہیں انکو کس نے اختیار دیا کہ وہ برادری کے ٹھیکدار بن کر برادری کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کریں بہت جلد ہٹیاں بالا میں مصدقہ ثبوتوں  کے ساتھ فائلیں ساتھ لیکر پریس کانفرنس کرکے اصل حقائق سامنے لاوں گا میں ہر گز نہیں چاہتا کہ گجر برادری کو غلط ٹریک پر چڑھا کر سیاسی رنگ دیکر برادری کو بدنام کیا جائے جن لوگوں کا پریس کانفرنس میں پردہ چاک کروں گا برادری پھر فیصلہ کرے گی ایسے لوگ برادری کے لئے نیک نامی کا باعث بن رہے ہیں یا، بدنامی کا باعث چوہدری اسد رشید کا کہنا تھا صاحبزادہ اشفاق ظفر نے پیپلزپارٹی سے بے وفائی کی تاریخ معاف کرے گی نہ ہی پارٹی کارکنان  اشفاق ظفر کی پہچان پیپلزپارٹی ہے پیپلزپارٹی کی پہچان اشفاق ظفر نہیں اشفاق ظفر نے خدانخواستہ پارٹی سے بے وفائی کی پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا  کارکنان پارٹی کے ساتھ کھڑے ہونگے صاحبزادہ اشفاق ظفر بخوبی آگاہ بھی ہیں کہ پیپلزپارٹی سے بے وفائی کرنے والا کھبی کامیابی کی منازل طے نہیں کرتا اشفاق ظفر پارٹی کارکنان اور حلقہ کے لوگوں میں پائی جانے والی چہ میگوئیاں ختم کرکے اپنی پوزیشن بالکل واضح کریں دو بیٹریوں پہ پاوں نہ رکھیں چوہدری اسد رشید نے کہا پیپلزپارٹی ایک شخص کانام نہیں ایک نظریہ اور تحریک کا نام ہے ہم نے پیپلزپارٹی سے کوئی مفادات حاصل نہیں کیے نہ مفاد کی خاطر پارٹی سے وابستہ ہیں آخری دم تک پارٹی کے ساتھ وفا، داری نبھائیں گے انہوں نے کہا گجر برادری گجر اتحاد کونسل کی مرہون منت نہیں گجر برادری اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہے گجر برادری کو چند لوگوں کے ہتھے نہیں چڑھنے دینگے گجر برادری کے ذمہ داران اسلام آباد ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر کیا گل کھلائے رہے ہیں انشاءاللہ ایک ایک بات پریس کانفرنس میں بتاوں گا،گجر اتحاد کونسل کے ممبران پہلے اپنے آپکو، عوامی عدالت میں پیش، کریں انکی عوام کے لئے علاقہ کے لئے کیا برادری کے لئے کیا خدمات ہیں جو برادری کے نام پر برادری ہی کو جھانسہ دے رہے ہیں

Avatar

By ajazmir