Thu. Feb 25th, 2021
275 Views

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ )ضلع جہلم ویلی کے حلقہ سات میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے وادی لیپا سے ریوند تک تمام چھ یونین کونسلوں کے اہم ترین کارکنان کا ممبر سی ای سی پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیرسید شفیق حسین کاظمی کی رہائش گاہ پر سید طاہر حسین نقوی کی میزبانی میں کامیاب شو آف پاور ، مشاورتی اجلاس جلسہ عام کی شکل اختیار کرگیا،حکمران جماعت ن لیگ،پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں میں کھلبلی مچ گئی سینئر کارکنان کا بلاول بھٹو زرداری اور چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں پر مکمل اعتماد کا اظہار اور زندگی کی آخری سانس تک پاکستان پیپلز پارٹی کا پرچم سربلند رکھنے کے عزم کا اعلان گوجربانڈی کی فضا جئے بھٹو،جئے بے نظیر،جئے بلاول اور جئے لطیف اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ممبر سی ای سی پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سید شفیق حسین کاظمی کی رہائش گاہ گوجربانڈی میں جہلم ویلی میں نئے بننے والے حلقہ انتخاب نمبر سات کی تمام یونین کونسلوں کے سینئر کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں پیپلزپارٹی حلقہ سات جہلم ویلی کے نظریاتی کارکنان کا گرینڈ جرگہ جلسہ عام کی شکل اختیار کرگیا, ممبر سنٹرل کمیٹی شفیق کاظمی کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس میں لیپہ ویلی سے ایل او سی ریوند ا±دھم تک سینکرو¿ں کارکنان کی شرکت, جمہوری عمل کے تسلسل, کارکنان کی آراءکو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار کے ساتھ ایمان, یقین اور اتحاد کے ساتھ چلنے اور کامیاب بنانے کے لیے بھرپور عزم کا اظہار کیا گیا, سینئر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی طاہر حسین نقوی نے اجلاس کی نظامت کی اور مشاورتی اجلاس کا ایجنڈا اور آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے کارکنان کی مشاورت کے ساتھ پروگرام کا آغاز کیا, ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سید شفیق کاظمی کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس میں طاہر نقوی کی صدارت میں ضلعی صدر راجہ پرویز اقبال, جنرل سیکرٹری ملک نواز, شوکت جاوید میر, چوہدری عبدالجبار, چوہدری شفیع ندیم, خورشید اعوان ایڈووکیٹ,لیاقت علی اعوان, حسنین کاظمی, وادی لیپہ سے فیاض جنجوعہ ایڈووکیٹ, تیمور بیگ, پی ایس ایف کے جنید کاظمی, احسان عالم لیپہ ویلی, راجہ سفیر احمد, چوہدری محمد دین, مشتاق اعوان,چوہدری وحید الحسن اور خوشحال عثمانی و دیگر نے خطاب کیا, مشاورتی اجلاس میں یونین کونسل گوجربانڈی, یونین کونسل چک ہامہ, یونین کونسل لمنیاں, یونین کونسل بنہ مولا, یونین کونسل نوکوٹ اور لانگہ سے سینئر نظریاتی کارکنان نے باہمی مشاورت سے اس عہد کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں, پیپلزپارٹی تمام برادریوں کا گلدستہ ہے سینئر اور بے لوث کارکن اپنے نظریات کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے, پانچوں یونین کونسلز اور کھانڈا بیلہ پٹوار سے سیکنڑوں کارکنان نے کہا کہ یہاں حلقہ سات کی تمام نمائندگی ہے اور ہمارا متفقہ فیصلہ یہی ہے کہ آمدہ انتخابات میں حلقہ سات کے نظریاتی و سینئر کارکنان کے پینل کو پارٹی کا ٹکٹ جاری کیا جائے, پارٹی کے نامزد امیدوار کی کامیابی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے, کارکنان نے کہا پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کارکنان کی آرائ کا احترام کرتے ہوئے حلقہ سات کے سینئر کارکنان پر اعتماد کااظہار کرتے ہوئے لیپہ سے ریوند کے رہائشی کارکن کو پارٹی کا ٹکٹ جاری کرے انشائ اللہ قیادت کو مایوس نہیں کریں گے اور پارٹی قیادت کو نشست جیت کر تحفے میں دیں گے. مشاورتی اجلاس کے ایجنڈا میں وارڈ اور یونین کے اہداف اور عملدرآمد کے لئے متفقہ لائحہ عمل مرتب کیا گیامقررین نے کہا پیرا شوٹرز کو کسی صورت حلقہ میں نہیں آنے دیں گے قیادت پہلے مرحلے میں کارکنان کی رائے کو اہمیت دی جائے ورکرز کنونشن کا جلد انعقاد کر کے اسی حلقہ سے امیدوار کا نام فائنل کریں, سب کارکنان قابل احترام ہیں کسی بھی بیرون امیدوار کو اس حلقہ میں کوئی اہمیت نہیں دی جائے گی.

Avatar

By ajazmir