Fri. Apr 26th, 2024
696 Views

سابق وزیر صحت سردار قمرالزمان خان نے کہا ہیکہ الیکشن وزارت عظمی کے لیے لڑوئگا فاروق حیدر کی بگل کے نیچے بیٹھ کر بعض وزرا نے اربوں کی کرپشن کی اس لیئے وہ خود کو بری الذمہ نہیں کہہ سکتے غریب عوام کو ریلیف دینے کے بجائے حکومت اپنی مراعات میں اضافہ کر کے اپنے حق کہ لیے احتجاج کرنے والے نہتے عوام پر ڈنڈے برسا رہی ہے سردار تنویر الیاس نے بعض لوگوں کو دن میں تارے دیکھا دیئے دو ماہ تک باغ کہ لوگ انتظار کریں اچھی خوشخبری سناونگا ویمن یونیورسٹی باغ میں نے لائی جو عدلیہ کہ فیصلے کے بعد میرے موقف کی تائید ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنی رہائش گاہ امامیہ کالونی میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کہ ہمراہ سابق مشیر حکومت سردار خالد محمود چختاء ، سردار ضیا القمر ، عبدالمجید ایڈووکیٹ، راجہ خورشید علی کشمیری ، سردار زائد جبار عباسی ، سردار طارق مسعود ایڈووکیٹ ، سردار صدیق چودھری عابد ، اور دیگر بھی موجود تھے سردار قمرالزمان خان نے کہا ہیکہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کی کسی بھی بات کو سنجیدہ نہیں لیتا وہ اپنی زندگی کی آخری سیاسی انگیز کھیل رہے ہیں ان کی ٹیم میں کوء زیرک وزیر نہیں جو ان کو بروقت درست مشورہ دے سکے ویمن یونیورسٹی باغ کے کہ لیے 5 لاکھ کا اعلان کیا تھا جو آج

تک موصوف نہ دے سکے یہ لوگ میگا پراجیکٹ ٹوٹی کھمبے کو سمجھتے ہیں ان کے عقل پر ماتم ہی کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ میں دو ماہ کہ بعد باغ میں ایک بڑے جلسے میں اپنے مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کرونگا اس بار وزارت عظمی باغ لائیں گے اور غریب عوام کر تمام شعبوں میں انصاف مہیا کریں گے ، میں کسی کی چمک دمک پر مرمٹنے والا سیاستدان نہیں تنویر الیاس میرے بیٹوں کی طرح ہے چھپ کہ کیوں ملتا جب ملوں گا تو ڈنکے کی چوٹ پر ملیں گے ابھی وہ وقت نہیں آیا اپنے سیاسی پتے وقت پر کھیلنے کا کھلاڑی ہوں اوچھل کود کنے والے اور ہیں انہوں نے کہا کہ نارمے مولوی اشرف کہ ساتھ میری حمایت کا اعلان کریں گے انہوں نے کہا کہ برادریوں اور علاقے کے بت اس بار ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر رہیں گےوسطی باغ میں تعمیر ترقی کہ گیت گانے والوں نے نواز شریف کے مالشی اور پالشیوں کو دیکھ لیا اس لیے اس بار انقلاب آئے گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر اور صدر ریاست اپنی مرضی کے ججز نہ لگنے کا غصہ غریب عوام پر ڈنڈے برسا کر نہ نکالیں بلکہ سبسڈی دیگر عوام کو ریلیف دیں تاکہ عوام کی مشکلات کم ہو سکیں ورنہ عوامی سمندر کا جاری سیلاب انہیں تنکوں کی طرح بہہ کر لے جائے گا

By ajazmir