Mon. Jan 18th, 2021
736 Views

سپیکر آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کی صاحبزادی عیزرہ شاہ غلام قادر سیاست میں متحرک ہو گئیں عیزرہ شاہ نے لاہور میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کی جس میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں عیزرہ شاہ نے مریم نواز شریف کو آزادکشمیر کے دورے کی دعوت دی جسے مریم نواز نے قبول کرتے ہوے کہا کہ موسم بہتر ہوتے ہی آزاد کا دورہ کروں گی، انہوں نے کہا کہ کشمیریوں سے میرا خون کا رشتہ ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر دل خون کے آنسو روتا ہے، بھارت نے پاکستان کی شہ رگ پر وار کیا اور یہ جعلی حکومت تماشا دیکھتی رہی، انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کے کارکن انتخابی مہم کی تیاری کریں مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی،مریم نواز کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے جلد لائحہ عمل طے کریں گے میں آزاد کشمیر کے انتخابات میں خود انتخابی مہم میں حصّہ لوں گی، اس موقع پر عیزرہ شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف جس طرح اپنے والد کے ساتھ مشکل وقت میں کھڑی ہوئی یہ ملک بھر کی خواتین کے لیے قابل تقلید ہے، مریم نواز جمہوریت کی توانا آواز بن چکی ہیں، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ ساری قوم کا بیانیہ بن چکا ہے مسلم لیگ ن کے کارکن آزاد کشمیر میں میں بھی نواز شریف کے بیانیے کی مضبوطی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

Avatar

By ajazmir