Mon. Jan 18th, 2021
230 Views

فرزند وزیر اعظم راجہ عثمان حیدر خان نے کہاہے کہ سیاسی کارکن کی بڑی اہمیت وافادیت ہے،سیاسی کارکن وہ مضبوط دیوار ہے جس کی وجہ سے ممبراسمبلی بنتااور حکومت بنتی ہے۔ تمام کارکن جماعت کااثاثہ ہیں اور حکومت کاوقارہیں۔۔وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے جوتعمیروترقی کی بنیاد رکھی ہے وہ دراصل میاں محمدنوازشریف کی طرف سے ریاست جموں وکشمیر کی ترقی کاویژن ہے۔ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی بے نامی جماعت ہمارامقابلہ نہیں کرسکے گی۔  پورے آزادکشمیرمیں کارکنان کی محنت سے ایک بارپھرکلین سویپ کریں گے۔ گذشتہ انتخابات میں عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کردیئے ہیں عوام کی عدالت ہمیں دوبارہ سرخروکرے گی۔انھوں نے مزید کہا کہ آئندہ الیکشن کارکردگی کی بنیاد پرڈھنکے کی چوٹ پرلڑیں گے۔ ہماراکوئی مقابلہ نہیں کرسکے گااور نہ ہی مسلم لیگ ن کوکسی سے کوئی خطرہ ہے۔ کارکنان مسلم لیگ ن کے جھنڈے کوپاکستان کاجھنڈاسمجھ کرسربلند کریں اورالیکشن2021 میں کندھے سے کندھاملاکرانتخابی مہم میں حصہ لیں کامیابی مسلم لیگ ن کامقدرہوگی۔ کارکن جماعت کااصل اثاثہ ہیں یہ کسی کے ذاتی ملازم نہیں ہیں، جماعتی  کارکنوں کی عزت نفس کاہرجگہ خیال رکھاجائے۔  الیکشن پیسوں پر نہیں کارکنان کے جذبات،ولولے اور اعتماد مضبوط جماعتی وابستگی سے لڑا جاتا ہےسرکاری نوکریاں میرٹ پر دی ہیں سیاسی کارکنان کو اقدار اور اخلاقیات کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔ہمارے کارکنان اعلی اخلاقیات کے مالک ہیں۔بے نامی جماعت ہمارا الیکشن میں مقابلہ نہیں کرسکتی ہے

Avatar

By ajazmir