Mon. Jan 18th, 2021
176 Views

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر ضلع جہلم ویلی حلقہ نمبر سات کے سینئرکارکنوں کے اتوار کےروز پارٹی کے سینئر رہنماء شفیق کاظمی کی رہائش گاہ گوجربانڈی میں ہونے والےمشاورتی اجلاس کی تیاریاں زور و شور سے جاری بروز اتوار سترہ جنوری کو گوجربانڈی میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء سید شفیق کاظمی کی رہائش گاہ پرمشاورتی اجلاس منعقد ہو گاجس میں سینئر پارٹی کارکنوں کی مشاورت سےآئندہ 2021ء کے انتخابات کے حوالہ سےلائحہ عمل طے کیا جائے گامشاورتی اجلاس کے موقعہ پرممبر سی ای سی سید شفیق کاظمی پارٹی کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے اجلاس کے حوالہ سے پیپلز پارٹی کے کارکنان نے تیاریاں زور و شور سے شروع کر رکھی ہیں اور گھر گھر رابطہ مہم کا آغاز کیا گیا ہے شفیق کاظمی کی رہائش گاہ پر ہونے والے اس اجلاس کو انتہائی اہمیت سے دیکھا جا رہا ہے جس میں حلقہ سات کے حوالہ سے کارکنان کی مشاورت سےاہم فیصلہ جات متوقع ہیں 

Avatar

By ajazmir