Mon. Jan 18th, 2021
125 Views

ہٹیاں بالا( بیورورپورٹ) وزیر حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیوٹا ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی نے آزاد کشمیر بھر میں ایک ماہ کے اندر اسلام آباد طرز کی جدید ترین انٹرنیٹ سہولیات دینے کا اعلان کر دیا ۔

یہ اعلان انہوں نے سینٹرل یونین آف جرنلسٹس ضلع جہلم ویلی کے نو منتخب عہدیدارن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقعہ پر کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلہ میں عوام کی آگاہی کے لیے بہترین کردار اداءکرنے پر صحافیوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔سینٹرل یونین آف جرنلسٹس ضلع جہلم ویلی ہٹیاںبالا کی نو منتخب تنظیمی باڈی کے عہدیداران صدر زاہد جاوید عباسی،جنرل سیکرٹری سیداسرارہمدانی،سینئر نائب صدر مبارک حسین اعوان، نائب صدر محمد زاہد اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راجہ ادریس آفتاب،ڈپٹی جنرل سیکرٹری اسامہ اعوان، سیکرٹری اطلاعت راجہ صدام حسین،سیکرٹری مالیات مہوش اقبال مغل،ممبران مجلس عاملہ شاہد عزیز کیانی،قاضی عزیز احمد سے انکے عہدوں کاحلف وزیر حکومت آٹی ٹی بورڈ اینڈ ٹیوٹا ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی نے لیا سینٹرل یونین آف جرنلسٹس جہلم ویلی کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے وزیر حکومت و مہمان خصوصی ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی نے کہا کہ ایک ماہ کے اندر اندر آئی ٹی کی سہولیات فراہم کریں گے انٹرنیٹ مکمل سہولیات کے ساتھ دستیاب ہوگا اسلام آباد اور ہٹیاں بالا میں انٹرنیٹ کی سہولیات یکساں ہوں گی انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر نے صحافت کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور صحافتی امور کو احسن طریقہ سے سر انجام دلانے کے لیے صحافت کو سہولیات کی فراہمی کا نہ صرف عہد کیا بلکہ عامل صحافیوں کو سہولیات فراہم کیں دس اضلاع کے پریس کلب کی تعمیرات کی جائیں گی مظفر آباد ،پلندری،حویلی اور دیگر اضلاع میں پریس کلب کی عمارتوں کی تعمیرات شروع ہے ضلع جہلم ویلی ہٹِیاں بالا پریس کلب کی عمارت کا کام جلد شروع ہوگا وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے اور میں بھی اپنے حصے کا جو بھی کردار بنتا ہے اداءکروں گا سابق حکومت آزاد کشمیر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں کی عمارت کی تعمیر کے لیے زمین کی فراہمی کو یقینی بنایا میں نے فاونڈیشن تعمیر کرائی اور عمارت کی تعمیر کرنا چاہتا تھا لیکن کچھ بڑی پارٹیاں آگئی تھیں جن کی وجہ سے خاموشی اختیار کرنا پڑی اب عمارت تعمیر ہو گی اور صحافیوں کو عصرحاضرہ کے تقاضوں کے مطابق جدید ترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ سینٹرل یونین آف جرنلسٹس ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا کی نو منتخب عہدیدران کی تنظیمی باڈی کے عہدیدران کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور انکے لیے دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں پوری دنیا میں جہاں جہاں کشمیری آباد ہیں وہ ضلع جہلم ویلی کے صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اقدامات اور مثبت صحافت اور تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے جو کردار اداءکر رہے ہیں میعاری صحافت کا سہرا ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا کے صحافیوں کے سر ہے جو انتہائی نامسائد حالات کے باوجود اپنا صحافتی کردار اداءکر رہے ہیںاس پلیٹ فارم کا ہم شکریہ اداءکرتے ہیں کہ جنھوں نے حکومت اپوزیشن مذہبی جماعتوں اور تمام مکاتب فکر کو اکٹھا کر کے مل بیٹھنے کا موقع فراہم کیا مسائل حل کرنے کا نوے دنوں میں اعلان کرنے والے قصہ پارینہ بن چکے ہیں ڈھائی سال گذرنے کے باوجود الف ب بھی سمجھ نہ سکے آجکل وفاداریاں تبدیل کرنے کا بڑا واویلہ جاری ہے جو سیاسی جماعتیں نظریاتی فکر سے وابستہ ہیں اور محدود وسائل سے عوام کی خدمت کرتی چلی آرہی ہیں تبدیلی لانے والے پہلے اپنی حالت اور اپنی وفاقی حکومت کی حالت کو دیکھ لیں پھر تبدیلی کی بات کریں انہوں نے مذید کہا کہ 67کروڑ کے فنڈز وفاق سے اٹھارویں کے تحت لیے ہیں حالانکہ حصہ ایک ارب سے زائد بنتا ہے قومی صحت سہولت کارڈ ک اجراءریاست کے ہر سربراہ کنبہ کے لیے ہے اس پر سیاست نہیں چمکائی جا سکتی اور یہی وجہ ہے کہ یہ کارڈ قومی صحت کارڈ ہے جسکا اجراءمیاں محمد نواز شریف نے کرایا تھا سیاسی جماعتوں کے قائدین اور کارکنان کو اپنی اپنی سیاسی جماعتوں سے وفاداریاں نبھانی چائیں ترقی اور خوشحالی کا تسلسل جاری ہے عوام میں وہی سرخرو ہو گا جو عوام کا حقیقی خادم ہو گا اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر نے کہا کہ سوشل میڈیا نے شعبہ صحافت کو بدنام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی میں گھر میں ہوتا ہوں اور میری سیاسی تبدیلیاں تبدیل کر دی جاتی ہیں اور پاکستان کے آخری کونے میں کسی سیاسی رہنماءکے ساتھ چار گھنٹوں کی ملاقات دکھائی جاتی ہے اور اس کے بعد جو وضاحتوں کا سلسلہ جاری ہوتا ہے وہ ختم ہی نہیں ہوتا ریاست میں پرنٹ و الیکٹرنک میڈیا ہی مثبت کردار اور زمہ درانہ صحافت کے فروغ میں کوشاں ہے سی یو جے کے نو منتخب عہدیداران و ممبران کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ہماری حکومت نے اپنے حصے کا کردار اداءکرتے ہوئے زمین کی فراہمی کو یقینی بنایا عمارت کی فراہمی موجودہ حکومت کی زمہ داری تھی جو وہ پوری نہ کر سکی۔جمیعت علماءاسلام آزاد کشمیر کے مرکزی رہنماءمولانا الطاف حسین صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت مقدس پیشہ ہے قلم کی حرمت کا تقدس پامال کرانے والے عذاب سے بچیںقلم تلوار سے بھی تیز ہے قلمکار نا جھکتے ہیں نا بکتے ہیں تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر سردار عبدالقادر خان، ڈی ایچ او ڈاکٹر نعمان منظور،سید عمر کاظمی،سیداحسان الحسن گیلانی،مرزا آصف مغل، زیشان حیدر، سید فیصل گیلانی، سید عجائب شاہ،صابر حسین اعوان،سید ظاہر ہمدانی، مرزا محمد اسلم، ارشد رشید اعوان،کامران کنول کیانی، شگفتہ نورین کیانی، چوہدری اقبال رشید،سید اسرار ہمدانی،زاہد اعوان کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا اور سینٹرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر زاہد جاوید عباسی نے جملہ شرکاءتقریب کا فردا فردا شکریہ اداءکیا۔

Avatar

By ajazmir