Wed. Apr 24th, 2024
1,171 Views

تحریک انصاف خواتین ونگ ضلع جہلم ویلی کی نو منتخب عہدیدران نے حلف اٹھا لیا۔ مرکزی صدر تقدیس گیانی نے حلف لیا ، حلف برداری کی تقریب انصاف سیکرٹریٹ ہٹیاں بالا میں منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئی مرکزی صدر خواتین ونگ پروفیسر تقدیس گیلانی، سیکرٹری جنرل و سابق ممبر اسمبلی گلزار فاطمہ ، سابق امیدوار اسمبلی و جنرل سیکرٹری سید ذیشان حیدر ، نائب صدر آسیہ رفیق اعوان ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل شاہدہ نقوی ، ضلعی صدر خواتین ونگ شگفتہ روشن کیانی، سنئیر نائب صدر پروین اختر ، سیکرٹری جنرل مریم فاطمہ ، ناہید اعوان ، زہرہ شریف اور دیگر نےکہا کہ خواتین کو ہر شعبہ میں عزت و احترام کے ساتھ برابری کی بنیاد پر نمائندگی دی جائے گی، وزیراعظم عمران خان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار احساس کفالت پروگرام، احساس سکالرشپ پروگرام، یوتھ لون پروگرام اور جملہ پروگرامز میں پچاس فیصد سے زائد خواتین کیلیے مختص کیا گیا ہے اور پاکستان اور آزاد کشمیر اسمبلی میں خواتین کو نمائندگی دی جائے گی۔ خواتین دنیا کے ہر شعبہ میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔ پاکستان کی موجودہ آبادی کا باون (52)% فیصد خواتین پر مشتمل ہیں۔ جہلم ویلی میں جلد تنظیم سازی یونین کونسل اورتحصیل سطح تک مکمل کی جائے گی۔ خواتین اب صرف گھر میں نہیں رہیں گی بلکہ ہر شعبہ زندگی میں اہم کردار ادا کریں گی اور ہماری ہر طرح کی سپورٹ، مدد اور ہمدردی پی ٹی آئی خواتین کے ساتھ ہو گی۔ خواتین کے حقوق کیلئے ہر پلیٹ فارم پر جنگ لڑوں گی، احساس پروگرام کے تحت خواتین کو ہر شعبہ میں خصوصی نمائندگی دی جائے گی اور ایل او سی متاثرین خواتین کو احساس پروگرام کے تحت 24ہزار روپے سالانہ دیے جائیں گے ۔ اس موقع پر بیسیوں خواتین مختلف سیاسی جماعتوں کو خیر آباد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئیں۔

By ajazmir