Mon. Jan 18th, 2021
140 Views

صدر ٹرمپ نے کانگریس کی جانب سے نومنتخب صدر جوبائیڈن کی جیت کی توثیق کے ردعمل میں کہا ہے کہ وہ 20 جنوری کو اقتدار نئے صدر کو منظم طور پر منتقل کرتے ہوئے وائٹ ہاوس سے رخصت ہو جائیں گے۔ امریکی کانگریس نے آج جوبائیڈن کی صدارتی انتخاب میں جیت کی توثیق کر دی ہے جس کے بعد وہ امریکا کے 46 ویں آئینی صدربن گئے۔ اس سے قبل ٹرمپ نے اپنے حامیوں کے کیپٹل ہل عمارت پر حملے سے متعلق بیان میں کہا تھا کہ صدارتی الیکشن میں نتائج کو چرایا گیا ، جمہوریت کو پنپنے نہ دیا جائے تو ایسا ہی ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر کے اس متنازع بیان پر ان کا ٹویٹر اکاونٹ 12گھنٹے کیلئے معطل کر دیا گیا تھا۔

Avatar

By ajazmir