Mon. Jan 18th, 2021
119 Views

واشنگٹن:امریکی کانگریس نے جو بائیڈن کی جیت کی توثیق کر دی جس کے بعد جوئیڈن امریکا کے 46 ویں آئینی صدربن گئے۔

کانگریس نے کمیلا ہریس کی بطور نائب صدر کےعہدے کیلئے بھی توثیق کی، جوبائیڈن اور کمیلا ہیرس 20 جنوری کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ کانگریس اجلاس سے قبل ٹرمپ کے حامی آپے سے باہر ہو گئے تھے اور انہوں نے کیپٹل ہل کی عمارت پر حملہ کر دیا تھا۔ اس دوران پولیس سے جھڑپوں میں خاتون سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Avatar

By ajazmir