Mon. Jan 18th, 2021
111 Views

واشنگٹن ڈی سی میں صدر ٹرمپ کے حامی مظاہرین نے کیپٹل ہل پر دھاوا بول دیا ہے جبکہ صدر ٹرمپ نے ان سے پرامن رہنے کی اپیل کے بعد نیشنل گارڈ کو طلب بھی کر لیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کے مطابق صدر ٹرمپ کی درخواست پر نیشنل گارڈز کو طلب کر لیا گیا ہے۔ جس وقت مظاہرین کیپٹل ہل میں داخل ہوئے وہاں کانگرس کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس جاری تھا جس کا مقصد جو بائیڈن کی الیکٹورل کالج میں فتح کی باقاعدہ تصدیق کرنا تھا۔

Avatar

By ajazmir