Thu. Mar 28th, 2024
500 Views

آزادکشمیر ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا مالی سال2020-21کا نواں اجلاس ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین کی زیر صدارت پیر کے روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ محکمہ جات کے سیکرٹری صاحبان ، محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے آفیسران جبکہ حکومت پاکستان کے نمائندگان نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ۔ اجلاس میں محکمہ صحت ، فزیکل پلاننگ و ہاﺅسنگ اور رسل رسائل سے متعلقہ سیکٹرز کے 4.6ارب روپے سے زائد مالیت کے 5منصوبہ جات زیر غور لائے گئے ۔ اجلاس میں پٹن شیر خان ، ضلع سدھنوتی میں حاجی صحبت علی RHCکا قیام،محترمہ بینظیر بھٹوشہید میڈیکل کالج کا نظر ثانی کا منصوبہ، ضلع بھمبر میں بنیادی ضروریات کی فراہمی ، ضلع مظفرآباد میں فیزIXکے تحت حلقہ ایل اے26اور27میں20کلو میٹر رابطہ سڑکات کی تعمیر و بہتری کے علاوہ کشمیر ہائی وے اور جھینگ دیواریاں کوریڈور(136.2کلو میٹر)کے ڈیزائن اور فزیبلٹی سٹڈی کا منصوبہ بھی میٹنگ کے ایجنڈے میں شامل تھے ۔

By ajazmir