Thu. Mar 28th, 2024
485 Views

موسم کی طرح بدلنے والوں میں سے نہیں سیاسی موسم کیسا ہی کیوں نہ ہو مسلم لیگ ن اور صدر جماعت وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کے ساتھ تھا ہوں اور آئندہ بھی کھڑا رہوں گا ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی
وزیر حکومت آزاد کشمیر ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی نے کہا کہ صدر جماعت وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں مسلم لیگ ن متحد ہے سیاسی موسم کیسا ہی کیوں نہ ہو وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان اور جماعت کے ساتھ وفاداری نبھاوں گا راجہ محمد فاروق حیدر خان کے ساتھ ہوں ساتھ تھا اور آئندہ بھی راجہ محمد فاروق حیدر خان کے ساتھ چٹان کی مانند کھڑا رہوں گاہوا کا رخ دیکھ کر سیاسی وفاداریاں بدلنے والوں میں سے نہیں ہر آچھے برے مشکل وقت میں راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں لبیک کہا ہر اول دستے میں شامل جماعتی پرچم سرنگوں نہیں ہونے دینگے،پی ٹی آئی سمیت کسی بھی سیاسی پارٹی میں اتنا دم خم نہیں کہ وہ آمدہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کا مقابلہ کر سکے۔ مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنیاد پرالیکشن میں عوامی عدالت میں جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کی یونین کونسل لانگلہ کے دورہ کے دوران میں مقامات پر منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ن لیگ کے رہنما سعید ظفر عباسی سمیت حلقہ کے لیگی کارکنان کی بڑی تعداد انکے ہمراہ تھی انہوں نے کہاکہ آمدہ انتخابات میں ایک بار پھر مسلم لیگ ن صدر جماعت وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدر خان کی قیادت میں کامیابی حاصل کرے گی مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ہے جو خطے کے عوام کی تقدیر بدل سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر ہو یا خطے کی تعمیرو ترقی مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے دوراقتدار میں کشمیری عوام کو کبھی مایوس نہیں کیا اور آئندہ بھی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا مسلم لیگ ن نے گزشتہ ساڑھے چارسالہ دور میں عوام کے گھروں کی دہلیز پر ان کے مسائل حل کئے ہیں اور ریاست بھر میں تعمیرو ترقی کا جال بچھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاؤ بٹ سے بھمبر تک پوری ریاست میں سڑکوں کا جال بچھایاگیا ہے۔ گڈ گورنس کا نظام قائم کرتے ہوئے حکومت نے پبلک سروس کمیشن کو شفاف بنایا، این ٹی ایس نافذ کرکے نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار کی فراہمی یقینی بنا کر محرومیوں کو ختم کیا۔ انہوں نے کہاکہ عوام باشعور ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ مسلم لیگ ن نے خطہ کی تعمیرو ترقی کے لئے و اقدامات اٹھائے ہیں اس کی مثال گزشتہ ستر سال میں نہیں ملتی۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے پاکستان میں مقیم مہاجرین جموں کشمیر کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا اور انہیں ترقی کی دوڑ میں شامل ہونے کے برابر مواقع فراہم کئے گئے ہیں انہوں نےکہا الله تعالیٰ کے فضل وکرم سے میرا ضمیر مطمئن ہے میں نے حلقہ کے عوام کی خدمت کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہرممکن کوشش کی کوئی وارڈ باقی نہ رہے جہاں ترقیاتی منصوبہ نہ دے سکوں کارکنان کی محنت کی بدولت جماعتیں پروان چڑھا کرتی ہیں کارکنان کسی بھی جماعت کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں الیکشن کے بعد عوام وکارکنان کے لئے گھر اور، دفتر کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے رکھے آمدہ انتخابات کی تیاریاں کارکنان آج سے شروع کر دیں برادری ازم کا کھبی قائل نہیں رہا میرے لئے تمام برادریاں قابل احترام مسلم لیگ ن مختلف برادریوں کا بہترین گلدستہ ہے انہوں نے کہا نواز شریف کے دور حکومت پاکستان میں اتنی مہنگائی نہیں تھی جتنی آج ہے مہنگائی کے باعث عام آدمی کا جینا محال ہو کر رہ گیا ہے نواز شریف کا قصور کیا تھا کہ بیٹے سے تنخواہ کیوں نہیں لی بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے انہوں نےکہا بطور حلقہ کے عوام کا منتخب نمائندہ ہونے کے ناطے حکمران جماعت مسلم لیگ ن سمیت کسی بھی جماعت کے کارکنان کا دلی احترام کرتا ہوں ووٹر سپورٹر عوام کو عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھتا ہوں گذشتہ دنوں حقائق کے منافی پروپگنڈہ کیا گیا میں نے پہلے بھی کہا آج پھر کہتا ہوں کہ تھپٹر مارنے والی بات سچ ثابت ہو جائے مستعفی ہونے کے لئے تیار ہوں مگر اس طرح کسی کی پگڑی اچھالنا کسی طور مناسب نہیں

By ajazmir