Thu. Apr 15th, 2021
387 Views

اسلام آباد /
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آزادکشمیر کے تمام شہریوں کو بلا امتیاز قومی صحت کارڈز کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز کردیا ۔

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں آزادکشمیر کے 12 لاکھ سے زائد شہریوں کو صحت کارڈز آج سے ملنا شروع ہو جائیں گے ۔ مرکزی تقریب میں وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور، وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر ، معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان، صدر تحریک انصاف بیرسٹر سلطان محمود ، پی ٹی آئی باغ کے صدر کیپٹن وقاص نسیم، جہلم ویلی سے پی ٹی آئی رہنما وسابق امیدوار اسمبلی سید ذیشان حیدر، سول و عسکری حکام کے علاوہ سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان نے کہا کہ آج میں بے حد خوش ہوں کہ آزادکشمیر کے تمام شہری پاکستان بھر کے ساڑت تین سو سے زائد پرائیویٹ یا سرکاری ہسپتالوں میں دس لاکھ روپے تک کا مفت علاج کروا سکیں گے۔ آزادکشمیر کے عوام ہمارے دل کے بہت قریب ہیں ۔ اور آزادکشمیر کے عوام کی خصوصی خدمت کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے ۔اب آزادکشمیر کے عوام پیسوں کے نہ ہونے کی وجہ سے صحت اور بہترین علاج کی سہولیات سے محروم نہیں رہیں گے ۔ قومی صحت کارڈ آزادکشمیر کے ہر شہری کا حق ہے اور یہ حق ہر شہری کو بلا امتیاز پہنچایا جائے گا

Avatar

By ajazmir