Thu. Mar 28th, 2024
863 Views

جہلم ویلی /
جمعیت علماء اسلام جموں و کشمیر ضلع جہلم ویلی کی مجلس عاملہ و مجلس شوریٰ اور مجلس عمومی کا مشترکہ اجلاس امیر جمعیت علماء اسلام ضلع جہلم ویلی مولانا محتار احمد کیانی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء اجلاس نے وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے گللت بلتستان صوبہ بنانے کے اعلان پر بھرپور مذمت کی اور کہا کہ کشمیر ایک وحدت ہے اور اس کے مستقبل کا فیصلہ اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ قرار دادوں کے مطابق کشمیری خود کریں گے ہم تقسیم کشمیر کی کسی شازش کو قطعاً کامیاب نہیں ہونے دیں گےآخر میں آمدہ الیکشن میں جمعیت علماء اسلام جموں و کشمیر ضلع جہلم ویلی کے دونوں حلقوں کا امیدوارں کا اعلان کر دیا حلقہ مظفرآباد 6 سے مولانا الطاف حسین صدیقی اور حلقہ سات لیپہ ویلی سے مولانا مختار احمد کیانی جمعیت علماء اسلام کے متفقہ امیدوار ہوں گے جمعیت علماء اسلام الیکشن میں بھرپور قوت سے اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے نفاذ کے لیے اترے گی انہوں نے تمام کارکنان سے اپیل کی ہے وہ باطل کے سامنے ایک سیسیہ پلائ ہوئ دیوار کی طرح کھڑے ہو جائیں اور جمعیت کا پیغام خدا کی زمین پر خداکا نظام ہر گھر پہنچائیں

By ajazmir