Thu. Feb 25th, 2021
281 Views

مظفرآباد (پی آئی ڈی)20 نومبر 2020ئ
آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 105 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی،56 مریض صحت یا ب ہوئے اور 896 افراد کے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے۔ نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے 58 کا تعلق مظفرآباد، 15 کا میرپور،7کا باغ،6کا بھمبر،5کا کوٹلی،5کا پونچھ،4کا ہٹیاں بالا، 3کا نیلم،1 کا حویلی اور 1 کا پلندری سے ہے۔آزادکشمیر میں اب تک 76850 افرادکے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور 5911 افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے4318 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ 1459 مریض زیر علاج ہیں اور 134 مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 37 کا تعلق مظفرآباد،3 کا نیلم،28 کاپونچھ،18 کا باغ،2 کا حویلی، 5کاتعلق سدھنوتی،21 کاتعلق میرپور،9کابھمبر،اور11کا کوٹلی سے ہے۔محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے4318 افرادمیں سے مظفرآباد سے1842،جہلم ویلی87،نیلم 82،پونچھ سے569،باغ سے240،حویلی26، سدھنوتی75،میرپور 656 ، بھمبر سے291 کوٹلی سے 450 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کرونا کے 1459مریضوں میں سے 1381 مر یضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 78مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد میں 24،ڈی ایچ کیو جہلم ویلی میں 1،سی ایم ایچ راولاکوٹ میں 8،ڈی ایچ کیو باغ میں 6،ڈی ایچ کیو پلندری میں 3،ڈی ایچ کیو میرپور میں 29 ،نیو سٹی ہسپتال میرپور میں 1، ڈی ایچ کیو کوٹلی میں 5 مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق69989 افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔

Avatar

By ajazmir