Thu. Apr 25th, 2024
761 Views
[بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پونچھ ڈویژن سے پیپلز پارٹی کی اہم وکٹ حاصل کرلی۔سابق ممبر اسمبلی، سابق چئیرپرسن پی اے سی، حلقہLA-21 پونچھ 5تھوراڑ سے پیپلز پارٹی کی سابق ٹکٹ ہولڈربیگم شمشاد عزیز خان پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی آزادکشمیر میں شامل ہوگئیں]

اس بات کا اعلان انھوں نے آج یہاں پی ٹی آئی آزادکشمیر کے مرکزی سیکریٹیریٹ گلبرگ اسلام آبادمیں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم و صدر پی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں کیا۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ممبر اسمبلی بیگم شمشاد عزیز نے کہا کہ میں آزاد کشمیر میں ہر جگہ جا کر عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے پارٹی کو منظم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرونگی۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مجھے سیاست میں لیکر آئے یہ ایک نڈر سیاستدان ہیں میں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے انکے ہاتھ مضبوط کرونگی۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم و صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں بیگم شمشاد عزیز کو پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ انکی شمولیت سے پی ٹی آئی کشمیر کو آزاد کشمیر بالخصوص پونچھ ڈویژن میں خاصی تقویت ملے گی اور پونچھ ڈویژن کی صورتحال یکسر تبدیل ہو جائے گی۔جسطرح سے آئے روز بڑی تعداد میں لوگ پی ٹی آئی کشمیر کے پلیٹ فارم پر اکھٹے ہورہے ہیں یہ اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ پی ٹی آئی کشمیر بھاری اکثریت سے آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔پی ٹی آئی کشمیر اقتدار میں آکرخواتین کو اسمبلی میں تینتیس فیصد نمائندگی دے تاکہ خواتین معاشرے میں فعال کردار ادا کر سکیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر حکومت نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر جو مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے اسکی بجائے سمارٹ لاک ڈاؤن کو اپنانا چاہیئے تاکہ تاجروں اور مزدور، دیہاڑی دار طبقہ اس سے متاثر نہ ہو۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی حکومت کے تمام پراجیکٹس آزاد کشمیر میں بھی دئیے ہیں جن میں انصاف ہیلتھ کارڈ، احساس پروگرا، بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سمیت ڈویلپمنٹ کے دیگرپروگرام بھی شامل ہیں۔ جس سے جہاں آزاد کشمیر میں خوشحالی آئے گی وہاں عوام کا معیار زندگی بھی بہتر ہوگا۔خواتین کو سیاست میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ وہ دیگر خواتین کے مسائل حل کرانے کے لئے موثر انداز میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
اس موقع پر تقریب میں سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان،سابق وزیر سردار محمد حسین، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیژن کے چئیرمین واثق قیوم عباسی،مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار ارشاد محمود، سردار عتیق سخاوت سدوزئی، سردار عرفان تصدق وائس چئیرمین آزاد کشمیر بار کونسل چوہدری جاوید شاہد،سردار رزاق، کرنل (ر ضمیر، شیخ مقصود، سردار طاہر اکبر،چوہدری شوکت فریدایڈووکیٹ،سردار شاہد، نسیم شاہد،سردار عتیق سخاوت ایڈووکیٹ،کلیم ربانی،امجد جلیل، امجد اکبر،سردار بابر، ساجد اعظم، عاصم رشید، سمنون اصغر، سردار ماجد شریف، ساجد عباسی، بشارت جذبی،کرنل (ر)مرتضی، کرنل (ر)وزیرکرنل(ر)سفیر،کرنل (ر)خالد،سردار ارشد نیازی،سردار افتخار، ڈاکٹر شارم، سردار فاروق، سردار اورنگزیب، سردار نثار، سردار تیمور، سردار عاطف، سردار جہانگیربھی موجود تھے۔
جبکہ اس موقع پر تقریب میں خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی جن میں گلشن منہاس، سمیرا ساجد، سکینہ سدوزئی،رشیدہ بخاری،شبانہ فیاض، سمیرا رضا، طاہرہ ظہیر، کرن خان، مصباح، حنا وقاص،رخسانہ خالد، سعدیہ، صبا،فریضہ،زرینہ، شاہدہ، شمیم، عفت شکیل، رخسانہ زاہد، ثمینہ وزیر، فاطمہ حسین اور دیگر شامل ہیں۔۔۔
#BarristerSultan #PTIAJK

By ajazmir