Thu. Mar 28th, 2024
571 Views

گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق  وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ کو شکست ہوگئی۔

گلگت بلتستان کے انتخابی حلقے جی بی اے 7 اسکردو ون سے پاکستان تحریک انصاف کے راجہ محمد زکریا خان نے سابق وزیراعلیٰ و پیپلزپارٹی کے رہنما مہدی شاہ کو شکست دے دی ہے۔ جی بی اے 7 اسکردو 1 کے 28 مکمل پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار راجا محمد زکریا نے 5290 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں۔

پی پی کے مہدی شاہ 4114 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

خیال رہے کہ سید مہدی شاہ گلگت بلتستان کے پہلے وزیراعلیٰ رہے ہیں اور ان کا دور حکومت دسمبر 2009 سے دسمبر 2014 تک تھا۔

By ajazmir