Mon. Dec 6th, 2021
359 Views

گلگت بلتستان ۔ پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنما و سابق امیدوار اسمبلی سید ذیشان حیدر نے کہا ہیکہ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی کامیابی سے تعمیر و ترقی ، فلاح و بہبود اور عوامی خدمت کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی ، وفاقی وزیرامورکشمیر علی امین گنڈاپور ، وفاقی وزیر مراد سعید ، معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری ، مرکزی سینئر نائب صدر ارشد داد اور جملہ عہدیداران و کارکنان کی انتھک محنت اور کاوش سے گلگت بلتستان انتخابات میں کامیابی ممکن ہوئی ۔ گلگت بلتستان بے پناہ قدرتی وسائل سے مالامال محروم و مظلوم عوام کا مسکن ہے ۔ تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کرے گی ۔ پارلیمانی بورڈ نے میرٹ کی بنیاد پر پارٹی کے پڑھے لکھے باشعور نوجوانوں کو ٹکٹ دیکر ایوان اقتدار تک پہنچایا ۔ گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ غریب متوسط طبقہ کے کارکنان کو پارٹی ٹکٹ دئیے گئے ۔ سید ذیشان حیدر نے مذید کہا کہ گلگت بلتستان کےانتخابات کے نتائج کے مثبت اثرات آزادکشمیر پر بھی پڑیں گے اور گلگت کے بعد انشااللہ آزادکشمیر میں بھی بلاچلے گا۔

By ajazmir