Thu. Mar 28th, 2024
454 Views

نو منتخب نائب صدر کملا ہیرس نے خطاب کیا جہاں انھوں نے کہا کہ جو بائیڈن لوگوں کے زخموں کو مندمل کرتے ہیں۔

چیز سینٹر میں موجود عوام سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ‘آپ نے امید کو چنا ہے، آپ نے اتحاد کو، اخلاقیات کو، سائنس کو، اور سچائی کو چنا ہے۔ آپ نے بطور امریکی صدر جو بائیڈن کو چنا ہے۔’

اپنی تقریر میں کملا ہیرس نے کہا کہ وہ اپنے بارے میں اور ان مختلف نسلوں کی خواتین جیسے سیاہ فام، ایشیائی، سفید فام، لاطینی، اور نیٹوو امریکی اور کئی ایسی دیگر خواتین کے بارے میں سوچ رہی ہیں جنھوں نے اس موقع تک پہنچنے میں مدد کی۔

‘میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی عورت ضرور ہوں، لیکن میں آخری نہیں ہوں گی۔’

واضح رہے کہ نہ صرف کملا ہیرس پہلی خاتون، بلکہ پہلی سیاہ فام اور جنوبی ایشیائی خاتون ہیں جو نائب صدر کے عہدے پر فائز ہوئی ہیں۔

By ajazmir