Wed. Jan 27th, 2021
231 Views
سرکار کی آمد
تحریر: فر خندہ اسحاق ظفر                              اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے کہ اس نے ہمیں رحمت اللعالمین،تاجدار عالم اور انبیاء کے خاتم حضرت محمد صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا امتی بنایا۔ سب سے پہلے تمام اہل اسلام کو ولادت نبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم مبارک ہو۔ بحثیت امتی نبی آخری زماں صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم پر زمہ داری  عائد ہوتی ہے کہ آپؐ کی تعلیمات کو صحیح معنوں میں اپنائیں رسالت محمدی صلى اللہ عليہ وسلم کی بنیادی ذمہ داری قرآن کی تعلیم ہے اور خود حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اس کا عملی نمونہ ہے۔  یہی وجہ ہے کہ ایک طرف اللہ تعالیٰ قرآن کو راہِ راست کی ضمانت قرار دیتا ہے ”بیشک یہ قرآن سیدھے راستے پر گامزن کرتا ہے“ (سورہ بنی اسرائیل) اور دوسری طرف آنحضور صلى اللہ عليہ وسلم کی سیرت مبارکہ کو نمونہ زندگی بنالینے کی تلقین کرتا ہے کہ تمہارے لئے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں؛ بہترین نمونہ ہے مگر اس شخص کے لئے جو اللہ اور قیامت پر یقین رکھتا ہے اور کثرت سے ذکر خدا کرتاہے۔ (سورہ احزاب)    آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی بنی نوع انسان کے لئے اسوئہ حسنہ اور ہدایات و احکام کا ایسا مفید وگہرا چشمہ ہے جو قیامت تک جاری و ساری رہے گا۔اور امت محمدی جسے تمام امتوں پر فضیلت حاصل ہے اس چشمے سے فیض یاب ہوتی رہے گی۔ نبی کریم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے۔
’’تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک کامل مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ میں اس کے نزدیک اس کے باپ، اس کی اولاد اور تمام لوگوں سے بڑھ کر محبوب اور عزیز نہ ہو جاؤں۔”دشمنان امت مسلمہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایک سچا مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے۔ مگر اپنے نبی کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا۔ یہ ہی وجہ ہے وہ امت مسلمہ کے جذبات سے کھیلتے ہوئے نبی کریم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے کی جسارت کرتے ہیں۔ ڈنمارک ہو یا ہالینڈ یاپھر فرانس ان سب کا مقصد امت مسلمہ کو انتہا پسند اور دہشت گرد ثابت کرنا ہے۔ اس فتنے کو روکنے کے لئے مسلمانوں کو چائیے کہ وہ باہمی اختلافات بھلا کر اتحاد کا مظاہرہ کریں اور اسلام کے دشمنوں سے نمٹنے کیلئے  موثر حکمت عملی اپنائیں۔ دشمنان اسلام کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ ہمیں انتہا پسند،عسکریت پسند یا دہشت گرد جو مرضی کہو مگر ہم ہم اپنے پیارے نبی ؐ کی شان میں گستاخی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔ فرخندہ ظفر
Avatar

By ajazmir