Mon. Jan 18th, 2021
233 Views

انقرہ: ترکی کے ایجیئن ساحل اور یونان کے جزیرے سموس میں زلزلے کے زوردار جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے کئی عمارتیں منہدم ہونے کی اطلاعات ہیں اور ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی اور یونان میں محسوس کیئے گئے زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 7.0 محسوس کی گئی ہے جو ترکی کے مغربی صوبہ ازمیر کے ساحل سے تقریبا 17 کلومیٹر (11 میل) دور محسوس ہوا۔

ترکی کی محکمہ ڈیزازٹر منیجمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت 6.6 تھی جس کے باعث 20 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور 5 افراد کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے امدادی کام جاری ہیں۔ واضح رہے کہ 1999 میں بھی ترکی کے زہر ازمیر میں آنے والے زلزلے میں تقریبا 17 ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Avatar

By ajazmir