Thu. Mar 28th, 2024
562 Views

چناری,گوجربانڈی,ہٹیاں بالا ( )
ملک بھر کی طرح جہلم ویلی میں جشن عید میلادالنبی ﷺ مذہبی عقیدت ومحبت سےمنائی گئی،ضلع ہٹیاں بالا میں ولادت رسول اللہ ﷺ کے موقع پر جلوس،میلاد ریلیوں کا انعقاد،

ہٹیاں بالا،چناری،چکوٹھی،گوجربانڈی،میرابکوٹ،پاہل،ریوند،گڑمنڈہ شریف،نڑدجیاں،ریشیاں،لمنیاں،لیپہ ویلی کی فضاء
یارسو ل اللہ کے نعروں سے گونج اٹھی،جگہ جگہ محافل میلاد النبی ﷺ کاانعقاد،تفصیلات کے مطابق ضلع ہٹیاں بالا بھر جشن عید میلاد النبی ﷺ کےحوالے سے محافل میلاد کا سلسلہ جاری رہا،ضلع ہٹیاں بالا میں سب سے بڑاجلوس مرکزی جامع مسجد گوجربانڈی سے برآمد ہوا،جلوس کی قیادت ممتاز عالم دین علامہ سید محمد اسحاق نقوی نے کی، اس موقع پر راجہ نثار علی خان, سید طاہر حسین نقوی, سابق امیدوار اسمبلی سید ذیشان حیدر, ڈپٹی سیکرٹری محکمہ مالیات صغیر احمد سلہریا,پروفیسر سید شبیر حسین نقوی,قاری سید عبدالواحد, راجہ سفیر احمد, صادق چک, صدیق شاہین چک, شبیر احمد سلہریا,سید عبدالمتین نقوی, عارف الرحمان اعوان, سید ساجد کاظمی, سید عبدالسلام نقوی, عبدالغفور اعوان, عبدالباسط نقوی, راجہ اعتزاز علی, محمد علی, امجد اعوان, صغیر کاظمی, سمیت دیگر سیکنڑوں افراد موجود تھے, گوجربانڈی، تلی کوٹ،میرابکوٹ، پاہل،گہانی تنگ،ریوند،کھوڑیاں،کلی گبر،پانڈو،بانڈی چکاں،گڑمنڈہ شریف،بانڈی پیراں،کھٹائی،سدھانی،کوٹلہ،فقیر آباد سے سیکنڑوں افراد نے جلوس میں شرکت کی، پاہل سے ایک بڑا جلوس انجمن طلبہ اسلام کے ڈو یثرنل جنرل سیکرٹری ظہیر اقبال اعوان کی قیادت میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ والہ و سلم پر مشتمل جلوس گوجربانڈی کے مرکزی جلوس میں شامل ہوا، جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتاہوا باب کشمیر چناری بازارپہنچا،جہاں سجاد ہ نشین دربار بنی حافظ شریف صاحبزادہ اجمل عرفان دانش،مرزاآصف علی خان،سید اسلم کاظمی،ڈاکٹرمنیرہمدانی،خواجہ انجم عزیز ,
صاحبزادہ سعادت دانش, راجہ عظیم زاہد, مرتضی کاظمی, ظہور بخاری, ساجد ہمدانی, عامر بخاری, مرزا ایاز,سید عجائب ہمدانی نے جلوس کے شرکاء کا استقبال کیا،جلوس مرکزی جامع مسجد جمال القرآن چناری میں اختتام پذیر ہوا جہاں میلادالمصطفیٰﷺکانفرنس کا انعقاد کیا گیا،میلادالمصطفیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر دیوان علی خان چغتائی, ممتاز عالم دین پروفیسر علامہ قاضی ابراہیم چشتی, علامہ سید محمد اسحاق نقوی،علامہ پروفیسر سید شبیر حسین نقوی،حافظ مقصود احمد، زیشان حیدر دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ کی آمد کی خوشی منانا رب کریم کی بارگاہ میں اظہار تشکر ہے،حضور نبی کریم ﷺ کی ولادت کےصدقے کائنات بنی،آپ ﷺ وجہ تخلیق کائنات ہیں،عید میلادالنبی ﷺ کادرس ہے کہ عبادت اللہ تعالیٰ کی،اطاعت ومحبت حضور نبی کریم ﷺ کی او رخد مت مخلوق کی کی جائے،آپ ﷺ تمام جہانوں کے لئے سراپا رحمت بن کرتشریف لائے، علامہ سیدمحمد اسحا ق نقوی نے اپنے خطاب میں جامع مسجد جمال القرآن چناری اور میلاد النبی کمیٹی چناری کی انتظامیہ کا شکریہاداکیا،کانفرنس کے اختتام پرسجادہ نشین بنی حافظ شریف صاحبزاد ہ اجمل عرفان دانش نے ملک کی سلامتی،استحکام کیلئے خصوصی دعا کروائی،دریں اثناء ہٹیاں بالا میں جلوس جامعہ سکندریہ سے برآمد ہوا،جسمیں طلبہ دارالعلوم سکندریہ کے علاوہ ہٹیاں بالا،کچھا،نیلی،ندول،لانگلہ،کھانڈا بیلہ،چندکوٹ،دھنی
شاہدرہ،پرہوڑ،سیری،دھنی بقالاں،خالصہ،کنیری،بٹار،لمنیاں،ریشیاں،گوہرآباد،ڈبر کیلاں،سمیت درجنوں دیہاتوں مقامی سیرت کمیٹیوں کے زیراہتمام ہزاروں افراد شریک ہوئے،جلوس ندول شریف سے ہوتا ہوا ہٹیاں بالا بازار میں اختتام پذیر ہوا،ندول شریف
میں سیرت کمیٹی کے کوآرڈینیٹر احسان الحسن گیلانی سمیت دیگر نے جلوس کا استقبال کی،جلوس کے اختتام پر ضلعی سیرت کمیٹی کے زیراہتمام مرکزی جامع
مسجد ہٹیاں بالا میں محفل میلادالمصطفیٰ ﷺکا انعقاد کیا گیا،جہاں جیدعلماء کرام نے حضور نبی کریم ﷺ کی ولادت باسعادت اور سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی،کانفرنس کے اختتام پر پرنسپل جامعہ سکندریہ صاحبزادہ پیر فیاض کاظمی نے ملک کی سلامتی،خوشحالی،استحکام پاکستان،اورآزادی کشمیر کے لئے دعا کروائی.

By ajazmir