Fri. Mar 29th, 2024
386 Views

مظفرآباد (پی آئی ڈی)25اکتوبر 2020ئ
آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید58 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی، 206 کرونا کے مریض صحتیاب ہوئے ،1شخص کرونا کی وجہ سے فوت ہوا اور597 افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے۔ نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے35 کا تعلق مظفرآباد،21کا پونچھ،1کا باغ اور 1کا جہلم ویلی سے ہے جبکہ کوٹلی میں ایک شخص کی کرونا وائر س سے موت ہوئی۔ آزادکشمیر میں اب تک 60850 افرادکے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور3846افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے3045افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ714 مریض زیر علاج ہیں اور 87مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 26کا تعلق مظفرآباد،1کا نیلم،20 کاپونچھ،09کا باغ، 4کاتعلق سدھنوتی، 8کاتعلق میرپور،9کابھمبر،9کا کوٹلی اور 1کا حویلی سے ہے۔محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے3045افرادمیں سے مظفرآباد سے1142،جہلم ویلی63،نیلم 56،پونچھ سے441،باغ سے188،حویلی24، سدھنوتی69،میرپور524،بھمبرسے269جبکہ کوٹلی سے269مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کرونا کے714 مریضوں میں سے687 مر یضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ27مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد میں 15،ڈی ایچ کیو نیلم میں4،سی ایم ایچ راولاکوٹ میں1،ڈی ایچ کیو باغ میں1،ڈی ایچ کیو میرپور میں4 اور ڈی ایچ کیو کوٹلی میں2 مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق55704افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔

By ajazmir