76 Views

جموں کشمیر لبریشن لبریشن فرنٹ برطانیہ کے صدر سید تحسین گیلانی کیطرف سے لکھے جانے والے خط کے جواب میں برطانوی وزیر اعظم نے ریاست جموں کشمیر میں گزشتہ پیدا ہونے والی سنگین صورتحال اور اس کے بین الاقوامی  پیدا ہونے والے اثرات پر تشویش کا اظہار کیاریاست جموں کشمیر میں ہونے والی بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی روک کے لیئےسفارتی سطح پر بات چیت کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی شعبہ نشرو اشاعت برطانیہ زون کیطرف سے جاری بیان کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ ر یاست جموں کشمیر کے عوام مسلئہ کشمیر کے فریق نہیں بلکہ ریاست جموں کشمیر کے مالک ہیں ریاست جموں کشمیر کی عوام کوگزشتہ سات دہائیوں سے محکوم بنا رکھا گیاہے ریاست جموں کشمیر کے عوام ہندوستان اور پاکستان کے مابین ہونے ہونے والے کسی بھی معاہدہ کے پابند نہیں ہیں ریاست جموں کشمیر کی عوام کو محکوم بنا کر ریاست جموں کشمیر کی عوام کے وسائل کی منظم لوٹ کی روک کے لیئے اپنا کردار ادا  کرے عالمی برادری قابض فوج کے انخلاء کے لیئے عملی اقدامات کرے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ  برطانیہ زون کے صدر سید تحسین گیلانی کیطرف سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی برادری ریاست جموں کشمیر کے محکوم عوام کی آزادی خودمختاری کی حمایت میں اپنا عملی مثبت کردار ادا کرےریاست جموں کشمیر کو قابضین نے میدان جنگ بنا رکھا ہے ریاست جموں کشمیر کے سینے پر آہنی باڑ لگا کر ریاست جموں کشمیر کی عوام کو قابضین نے جبری تقسیم کررکھا ہےریاست جموں کشمیر کے وسائل کی لوٹ کو قابضین منظم طریقہ سے قانونی تحفظ فراہم کرنے کے لیے وہاں ترقیاتی منصوبے لگا کر ریاست کی عوام کے حقوق  سلب کررہے ہیں ریاست جموں کشمیر کو جبری تقسیم کرنے کے لیئے جبری کالے قوانین لاگو کیئے جارہے ہیں ریاست جموں کشمیر سے اٹھنے والی حقوق اورآزادی کی آواز کو کبھی پیلٹ گن سے معذور کیا جاتا ہے اور کھبی آواز کو دبانے کے کے لیئے کالے قوانین کے تحت پابند سلاسل کردیا جاتا ہے گولیاں برسا کر کشمیریوں کی نسل کشی کی جاتی ہے گھروں میں گھس کر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جاتا ہے عوام کی مالیاتی زمینوں پر قابض فوج کے ذریعہ جبری قبضے کر کے عوام کو ان کے گھروں سے بے دخل کیا جاتا ہے ریاست جموں کشمیر کی عوام کی شناخت صدیوں پرانی تہذیب کو گولہ بارود کے ذریعہ ختم کرکے ریاست کی عوام کے وسائل کو بے دریغ لوٹا جاتا ہے آبی جارحیت سے لے کر جنگلات کی منظم کٹائی اور قیمتی معدنیات کولوٹنے کے لیئے ریاست جموں کشمیر میں تشدد خوف و ہراس اور منظم بدامنی پھیلا کر کشمیری عوام کو خوف اور دہشت کے سائے تلے زندگیاں گزارنے پر مجبور کر رکھا ہے ۔جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کے صدر سید تحسین گیلانی نے کہا کہ لبریشن فرنٹ برطانیہ زون اپنی سیاسی اور سفارتی سرگرمیوں کو آئندہ آنے والے دنوں میں مزید تیز کرے گالبریشن فرنٹ برطانیہ عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ ریاست جموں کشمیر کی وحدت اور ریاست جموں کشمیر کی مکمل آزادی خودمختاری کے لیئے کشمیریوں کی آزادی کی عملی حمایت کرےلبریشن فرنٹ برطانیہ عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ ریاست جموں کشمیر کی عوام ریاست کے مالک ہیں ریاست جموں کشمیر سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کے لیئے عالمی برادری اپنا کردار کرے تاکہ ریاست جموں کشمیر میں قابضین کیطرف سے خطہ میں ماحولیاتی آلودگی اور بدامنی کی روک ممکن ہوسکےریاست جموں کشمیر میں جب تک قابض افواج کے انخلاء کو یقینی نہیں بنایا جاتا اسوقت تک خطہ میں ماحولیاتی آلودگی دہشت گردی اور عالمی امن ممکن نہیں ہے

Avatar

By ajazmir