Thu. Apr 25th, 2024
491 Views

مظفرآباد (پی آئی ڈی)16 اکتوبر 2020ئ
آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 76 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی،1شخص کی کرونا وائرس کی وجہ سے موت ہوئی ،502افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے اور2کرونا وائر س کے مریض صحت یاب ہوئے۔ نئے سامنے آنے والے کیسز میںسے50کا تعلق مظفرآباد،7کا ہٹیاں بالا،4کا نیلم،2کا پونچھ،2کا باغ،1کا پلندری،3کا میرپور،1کا بھمبر اور6کا کوٹلی سے ہے جبکہ پونچھ میں ایک شخص کی کرونا وائرس کی وجہ سے موت ہوئی۔ آزادکشمیر میں اب تک55,446افرادکے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور3,398افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے2,592افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ725 مریض زیر علاج ہیں اور 81مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 26کا تعلق مظفرآباد،1کا نیلم،19کاپونچھ،09کا باغ، 4کاتعلق سدھنوتی، 7کاتعلق میرپور،8کابھمبر،6کا کوٹلی اور 1کا حویلی سے ہے۔محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے2592افرادمیں سے مظفرآباد سے819،جہلم ویلی55،نیلم 49،پونچھ سے402،باغ سے164،حویلی23، سدھنوتی69،میرپور486،بھمبرسے267جبکہ کوٹلی سے257مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کرونا کے725 مریضوں میں سے689مر یضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ36مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد میں 19، ڈی ایچ کیو جہلم ویلی میں1،سی ایم ایچ راولاکوٹ میں3،ڈی ایچ کیو میرپور میں6،نیوسٹی ہسپتال میرپورمیں 4اور ڈی ایچ کیو بھمبر میں 1اورڈی ایچ کیو کوٹلی میں2 مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق50858 افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔
٭٭٭٭٭٭

By ajazmir