Tue. Sep 21st, 2021
1,013 Views

سرینگر(ساوتھ ایشین وائر)منگل کی شام مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی کوایک سال اور دو ماہ کی نظربندی کے بعد رہا کردیا گیا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کو4 اگست کی شام کو اس وقت نظر بند کیا گیا جب بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے ریاست کو دو مرکزی علاقوں میں تقسیم کر دیا۔انتظامیہ نے تین سابق وزرائے اعلی بشمول فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی، سابق وزرا اور سینکڑوں ہند نواز سیاسی رہنماوں کو نظر بند کر دیا۔ فاروق عبداللہ ،ان کے بیٹے و سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ رواں سال مارچ میں رہا کیا گیا۔

حریت رہنمامحمد یاسین ملک ، شبیر احمد شاہ اور آسیہ اندرابی کئی سو میل دو ر مختلف بھارتی جیلوںمیں مسلسل نظربند ہیں۔ 
مقبوضہ کشمیرمیں دس ماہ جیل میں رہنے کے بعد شاہ فیصل سمیت تین ہند نواز سیاسی رہنماوں کو لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے رہا کردیا تھا ۔
Avatar

By ajazmir