Thu. Mar 28th, 2024
455 Views

ہٹیاں بالا(نمائندہ )چیف سیکرٹری آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے بدھ کے روز ضلع جہلم ویلی کا دورہ کیا۔ چیف سیکرٹری نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس جہلم ویلی کی زیر تعمیر عمارات کا معائنہ کیا ۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری کو ڈسٹرکٹ کمپلیکس کی تعمیرکے حوالہ سے مفصل بریفنگ دی گئی ۔ چیف سیکرٹری آزادکشمیر نے ہدایت کی کہ مقررہ مدت کے اندر تعمیراتی کام مکمل کیا جائے اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے ۔ دریں اثناءچیف سیکرٹری نے لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن سینٹر جہلم ویلی کا بھی معائنہ کیا لینڈ ریکارڈ سینٹر میں سروسز کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر تحصیلدار ہٹیاں بالا نے لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن سروسز کے حوالہ سے چیف سیکرٹری کو بریفنگ دی ۔ چیف سیکرٹری نے لینڈ ریکارڈ سینٹر کے پراسس کو تسلی بخش قرار دیا۔ اس موقع پر پرنسپل سٹاف آفیسر ہمراہ چیف سیکرٹری بدرمنیر ،سپیشل سیکرٹری داخلہ عبدالحمید مغل،چیف انجینئر خالد سلطان ، سپرنٹنڈنٹ انجینئرتعمیرات بلڈنگ محمود عزیز قادری،ایکسئین بلڈنگ عمران مختار،ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سردار طارق خان، ایس پی ریاض مغل ،ایکسیئن شاہرات ماجد اعوان،اسسٹنٹ کمشنر سمیت ضلع جہلم ویلی کی انتظامیہ موجود تھی۔ازاں بعد چیف سیکرٹری نے لائن آف کنٹرول کے نزدیکی علاقے چکوٹھی کا دورہ کیا اور ایل او سی پر بسنے والے عوام کے مسائل بھی سنے ۔ چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کو چکوٹھی میں ٹریڈ اینڈٹریول اتھارٹی کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی۔

By ajazmir