Thu. Mar 28th, 2024
630 Views

سابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر و سابق سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر مرحوم کی چودھویں برسی کی بڑی تقریب کل27 ستمبر بروز اتوار بنی حافظ ہٹیاں بالا کے مقام پر منعقد ہو گی جس میں تمام سیاسی وسماجی شخصیات  کو شرکت کے دعوت نامہ بھیج دیے گئے ہیں 27 ستمبر کو بنی حافظ کے مقام پر سیاسی،سماجی،دینی شخصیات انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقدہ اجتماع سے خطاب کریں گی اور مرحوم کے ایصال ثواب و بلند درجات کی دعا کی جائے گی برسی کی تقریب میں شرکت کرنے والے ہزاروں افراد کے لیے کھانے کا بندوبست کیا جارہا ہے جس کے لیے جملہ انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور آج ہفتہ کی شام سے ہی برسی کی تقریب کا آغاز کر دیا جائے گا

ستائیس ستمبر بروز اتوار بنی حافظ ہٹیاں بالا کے مقام پر منعقد ہونے والے اجتماع کا آغاز صبح دس بجے ہو گا جو ایک بجے تک جاری رہے گا
دعا ایک بجکر پندرہ منٹ اور طعام ایک بجکر تین منٹ پر شروع ہوگا پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم ویلی کے کارکنان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اتوار کو دس بجے سے قبل برسی کے اجتماع میں اپنی شرکت یقینی بنا کر مرحوم رہنماء کو خراج عقیدت پیش کریں

By ajazmir