Fri. Mar 29th, 2024
408 Views

راولاکوٹ (پی آئی ڈی)
کمشنر پونچھ ڈویژن مسعود الرحمن نے کہا ہے کہ سرکاری محکمو ں کے سربرہان تر قیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے اپنی صلاحیتں بروائے کارلائیں تاکہ مستقبل کے اہدا ف حا صل کیے جا سکیں لوگو ں کے مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کے لیے مشنری جذبہ کے ساتھ عملی اقدامات اٹھائیں جائیں وہ اپنے آفس چیمبر میں ڈویژنل آفیسرا ٓن کے رابطہ میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر ڈی آ ئی جی پو نچھ ریجن سردار اشد نعیم خا ن، ڈو یژنل ڈائریکٹر سکولز، ڈویژنل ڈائر یکٹر نسواں کنزرویٹر فارسٹ ملک عبد الرحمن، سپر نٹنڈ انجنئیر خواجہ احمد کے علاوہ ڈپٹی ڈا ئر یکٹر اطلاعات پونچھ ڈویژن نے شرکت کی کمشنر نے کہا کہ آ فیسرآن خود بھی حا ضر رہیں اور ما تحت سٹاف کو بھی حاضر رکھیں تا کہ بر وقت عوامی مسا ئل کے حل میں مدد مل سکے انھو ں نے واضح کیا کہ ہم سب عوام کے خادم ہیں فلاحی منصوبہ جات کے بروقت تکمیل کے لیے ہمیں آپس میں ملکر آ گے بڑھنا ہو گا انھو ں نے کہا کہ کو رڈ 19کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے آ گاہی مہم کو بہتر انداز میں اجاگر کریں تاکہ پھیلے ہوئے کرونا وائرس کو کنٹرول کیا جا سکے انھو ں نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچنے کے لیے حکو مت کی طرف سے جاری شدہ ایس او پیز کا سختی سے
عملدرآمد کو یقینی بنا یا جا ئے انھوں نے کہا کہ شاہرات اور سرکاری رقبہ جات سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے باہمی اتفاق رائے سے مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے تا کہ مشکلا ت کو کم کر نے میں مدد مل سکے انھو ں نے واضح کیا کہ اس وقت عوامی مسائل اور شکایات کو کم کر نے کے لیے با قاعدہ سماعت کیا جائے تا کہ عام آ دمی کو ریلیف مل سکے انھو ں نے ترقیاتی محکمو ں کے سربرہان سے کہا ہے کہ وہ جاریہ ترقیاتی منصو بہ جات کو بر وقت تکمیل کو یقینی بنائیں اور ایسے منصوبوں کی نشاندہی کریں جنکی تکمیل سے عوام زیادہ مستفید ہو سکیں گے۔

By ajazmir