Thu. Mar 28th, 2024
421 Views

اسلام آباد آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ کشمیر ایک ناقابل تقسیم وحدت ہے اسکی تقسیم کو کسی طور پر قبول نہیں کیا جائے گا عمران خان آگ اور خون کی ہولی کھیلنے سے باز رہیں گلگت بلستتان کو صوبہ بنانے کی سازشوں کو کسی طور پر پنپنے نہیں دیں گے وزیراعظم پاکستان عمران خان گلگت بلستتان کو آہینی حقوق ضرور دیں لیکن ان حقوق کی آڑ میں صوبہ بنانے کی سازشوں سے باز رہیں پیپلزپارٹی ایسے تمام اقدامات کو بزور طاقت روکے گی وہ آج یہاں مختلف وفود سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی پیپلزپارٹی مسئلہ کشمیر کی سب سے بڑی پشتبان ہے ہم ذوالفقار علی بھٹو شہید کے افکار. محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے چہرمین بلاول بھٹو زرداری کے سلوگن کشمیر لیں گے اور پورے کا پورا لیں گے کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچاہیں گے انہوں نے کہا کہ گلگت بلستتان کشمیر کی اکاہی ہے اسکو صوبہ بنانے سے مسئلہ کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا انہوں نے کہا کہ گلگت بلستتان کو تمام حقوق دہئے جاہیں اس سلسلہ میں ہم گلگت بلستتان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن اسکو صوبے کا سٹیٹس دینا انتہائی خطرناک ہے اور اس فیصلے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قردادو پر اثر پڑے گا انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی مسئلہ کشمیر پر کشمیری عوام کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل 72 سالوں سے استصواب رائے کی قراردادیں موجود ہیں ان قرار دادوں پر عملدرآمد کروایا جائے انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے گلگت بلستتان کو آہینی حقوق پیپلزپارٹی کے دور حکومت دہئے گے پیپلزپارٹی نے گلگت بلستتان کو اندھیروں سے نکال کر روشنی دی اور وہاں کے عوام کو پیپلزپارٹی نے پہلی مرتبہ آہینی حقوق دہئے

By ajazmir