Fri. Apr 19th, 2024
1,249 Views

پاور ہاؤس کھٹائی چناری کا واٹر چینل ٹوٹ گیا چار یونین کونسلیں تاریکی میں ڈوب گئی بجلی کی بندش سے ٹیلی نار نیٹ ورک بھی بند عوام مشکلات سے دوچار۔تفصیلات کے مطابق پاور ہاؤس کھٹائی کا واٹر چینل ٹوٹنے کے باعث پیر کی صبح سے چناری سمیت سینکڑوں دیہاتوں کی بجلی بند ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا ہے زرائع کے مطابق کل تک واٹر چینل کے ٹھیک ہونے کا امکان ہے محکمہ برقیات نے وقتی طور پرچناری کو گرڈ اسٹیشن ہٹیاں سے کئی گھنٹے بعد بجلی فراہم کر دی ہے جبکہ دیگر درجنوں علاقوں میں تاحال بجلی کی فراہمی ممکن نہ بنائی جا سکی ہے پاور ہاؤس کے واٹر چینل کے ٹوٹنے سے بجلی بندش کے بعد ٹیلی نار نیٹ ورک بھی بند ہو گیا ہے بجلی کی بندش کے دوران جنڑیٹر آن نہ کرنے کے باعث چناری اور گردونواح میں کئی گھنٹوں سے ٹیلی نار سروس تعطل کا شکار ہے

By ajazmir