606 Views

چناری (نامہ نگار)آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کی یونین کونسل لمنیاں کے نواحی علاقہ بانڈی سوچیاں ،سائیں باغ کا رہائشی زیارت پر جانے والا زہنی معذور شخص غلطی سے لائن آف کنٹرول کراس کر گیا بھارتی فوج نے دو لانجا پوسٹ سے نہتے شہری پر گولیوں کی بو چھاڑ کرتے ہوئے اسے شہید کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ہٹیاں بالا کے نواحی علاقے بانڈی سوچیاں ،سائیں باغ کا تقریبا 45سالہ شخص کامران چک ولد محمد نذیر چک جو کہ والدین کے مطابق کافی عرصہ سے ذہنی طور پر معذور ہے سرحدی قصبہ پاہل ریوند زیارت پر جا رہا تھا کہ غلطی سے لائن آف کنٹرول کراس کر گیاجسے بھارتی فوج نے گولیوں کی بوچھاڑ کرتے ہوئے شہید کر دیاجس کی نعش آخری اطلاعات کے موصول ہونے تک بھارتی فوج کے قبضہ میں ہے بھارتی میڈیا نے بھی اوڑی سیکٹر میں ایل او سی کراس کرنے والے شخص کو بھارتی فوج کی جانب سے شہید کرنے کی تصدیق کی ہے کامران چک کے ورثاءنے تصدیق کی ہے اس کا کافی عرصہ سے ذہنی توازن خراب ہے وہ ہمیشہ ادھر ادھر گھومتا رہتا تھا انھوں نے کہا کہ جس کا ذہنی توازن ٹھیک ہو کیا وہ ایسے لائن آف کنٹرول کراس کر سکتا ہے؟۔۔۔۔۔

Avatar

By ajazmir