72 Views

کوٹلی ( پی آئی ڈی )وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموںو کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مودی 05اگست2019سے باضابطہ ایجنڈے پرکام کررہاہے اس کے جواب میں کوئی موثرپالیسی نہیں۔بھارت میں کروناوائرس کے کیسزمیں اضافہ سے لگتاہے کہ اسے مقبوضہ کشمیرکے مسلمانوں کی آہ لگ گئی ہے۔لائن آف کنٹرول پرشہیدہونے والوں کے ورثاءاوربچوں کوماہانہ وظیفہ /پنشن بھی دی جائے گی۔ ہندوستانی فوج لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب انسانیت کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث ہے لائن آف کنٹرول پرہندوستانی فوج کی جانب سے معصوموں کے قتل عام پرپاکستانی میڈیااورحکومت کواپناموثرکرداراداکرناچاہیے۔ متاثرین کنٹرول لائن نے زندگی اور موت سے بے پروا ہ ہو کراپنے گھر اور ملک کی چھت کو محفوظ رکھنے کے لیےجرات مندی کا مظاہرہ کر رہے ہیں مقبوضہ کشمیرمیں کشمیری ایک سال سے زائد عرصہ سے بھارتی افواج کے مظالم برداشت کر رہے ہیں بھارتی افواج نے وادی کو جیل میں تبدیل کر رکھا ہے بھارت میں کرونا وائرس کے کیسزمیں اضافہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نتیجہ ہے متاثرین لائن آف کنٹرول کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے انسانی جان کا نعم البدل روپیہ پیسہ نہیں ہو سکتامگرحکومت متاثرین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کریگی۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے لا تعلق نہیں رہ سکتے بھارت لائن آف کنٹرول پر آئے روز بلا اشتعال فائرنگ کر کے اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل نہیں کر سکتا ہمارا تعلق وطن عزیزپاکستان سے ہے جس کا فیصلہ کشمیریوں نے 1944میں کیاتھا یہ رشتہ بدستور قائم دائم رہے گا پاکستانی عوام 72 سالوں سے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں حکومت پاکستان نے متاثرین ایل او سی کی مالی معاونت جاری رکھی ہے بھارتی افواج درندگی کا مظاہرہ کر کے خواتین م،بچوں اور ایمبولینس ز کو بھی نشانہ بنا رہی ہے کوٹلی میں شدید بارشوں کی وجہ سے نقصانات پر افسوس ہے قدرتی نالوں پررکاوٹوں کو ختم کریں دوسروں کے لیے مشکلات کے بجائے آسانیاں پیدا کی جائیں بھارت بہت جلداپنے سیاہ کرتوتوں کی بدولت تباہ وبربادہوگا
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاﺅس میں لائن آف کنٹرول ،آفات سماوی کے شہداءاور زخمیوں کوچیک تقسیم کرنے کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب میں وزیرمال سردارفاروق سکندرخان،وزیربلدیات راجہ نصیراحمدخان،وزیرخوراک شوکت شاہ ،پرنسپل سیکرٹری ٹووزیراعظم احسان خالد کیانی،کمشنرمیرپورڈویژن چوہدری رقیب کے علاوہ ضلعی انتظامیہ اورمتاثرین کنٹرول لائن،مسلم لیگی رہنماﺅںوکارکنان کی کثیرتعدادموجودتھی۔وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے متاثرین لائن آف کنٹرول وآفات سماویٰ محمدرفیق ولدمحمدشیرسکنہ گوئی،سرفرازولدفیض محمدسکنہ دھروتی،محمدجنیدولدعبدالعزیزسکنہ دھروتی،جان بیگم زوجہ محمدوزیرسکنہ موہڑہ،آسیہ اخترزوجہ سکندرحیات سکنہ ججوٹ بہادر،،سلمہ زوجہ شفاعت سکنہ برموچ گوئی،صدف ابراہیم زوجہ کفائت حسین سکنہ برموچ،کامران شفیق ولدمحمدشفیق سکنہ موہڑہ،زینب بی بی زوجہ خادم حسین سوہانہ،عادل حنیف ولدمحمدحنیف سکنہ ججوٹ بہادر،مقصودبیگم زوجہ محمدلطیف سکنہ ججوٹ بہادر،محمداعظم ولدسخی محمدسکنہ پھڑی کالونی،نسیم فاطمہ بیوہ محمدشفیق سکنہ کھڑی کالونی،محمدزمان ولدمحمدخان سکنہ کروئیں،محمدسراج ولدمحمدشفیع سکنہ قمروٹی،محمدیاسرولدمحمدفاضل سکنہ رولی،سعدیہ طارق زوجہ محمدطارق رولی، محمدآصف ولدمحمدفاضل سکنہ رولی ودیگرمیں امدادی چیک تقسیم کئے۔قبل ازیںڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم خان نے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ 2019-20میںمتاثرین میں03کروڑسے زائدجبکہ 2020-21میںآج تک02کروڑ27لاکھ روپے امدادی رقوم کی شکل میںاداکئے جاچکے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہاکہ لائن آف کنٹرول پربسنے والے آئے روزبھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کی زدمیںرہتے ہیںمیںبذات خودایک مرتبہ لائن آف کنٹرول پربھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ سے بال بال بچاہوںبھارتی افواج،پولیس ظلم کے پہاڑتوڑرہی ہے کشمیری ایک سال سے زائدعرصہ سے بھارتی قیدوبندکی صعوبتیںبرداشت کررہے ہیںکروناوائرس سے پوری دنیامشکل سے دوچارہوئی جس کے نتیجہ میںدنیاکومقبوضہ کشمیرمیںکشمیریوںکے مسائل کااندازہ ہواکہ لاک ڈاﺅن میںکتنی مشکلات ہوتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ اقراءایک پھول تھی جس کوبھارتی فوج نے مسل دیامیڈیابھارتی مظالم کواجاگرکرنے کے لےے اپناکرداراداکرے ۔تقریب کے آخرمیںوزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے ملکی استحکام،شہداءکشمیر،شہداءکروناوائرس،شہداءآفات سماویٰ کے ایصال وثواب کے لےے اورلواحقین کے لےے صبرجمیل کی دعابھی کی۔

Avatar

By ajazmir