182 Views

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر یونین کونسل کومی کوٹ کے صدر حاجی خواجہ منظور کے بیٹے اور بیٹی کی شادی کی تقریب۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی یونین کونسل کومی کوٹ کے رہنماء حاجی خواجہ منظور کے بیٹے خواجہ عادل رشتہ ازدواج منسلک ہوئے جبکہ انکی بیٹی چناری کے تاجر مرتضی شیخ سےرشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی شادی کی تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر،سابق ممبر کشمیر کونسل اختر پرویز اعوان،یونین آف جرنلسٹ ضلع جہلم ویلی کے صدر اعجاز احمد میر سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور دونوں جوڑوں کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

Avatar

By ajazmir