85 Views

آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید15افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور355افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ۔ نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے9کا تعلق مظفرآباد اور6کا تعلق پونچھ سے ہے ۔ آزادکشمیر میں اب تک 37432افرادکے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور2441افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے2212افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ163مریض زیر علاج ہیں اور 66مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 24کا تعلق مظفرآباد،1کا نیلم،10کاپونچھ،08کا باغ، 4کاتعلق سدھنوتی، 5کاتعلق میرپور ،07کابھمبر،6کا کوٹلی اور 1کا حویلی سے ہے۔محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے2212 افرادمیں سے مظفرآباد سے694،جہلم ویلی38،نیلم 41،پونچھ سے256،باغ سے132،حویلی18، سدھنوتی66،میرپور451،بھمبرسے263جبکہ کوٹلی سے249مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کرونا کے163 مریضوں میں سے152مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ11مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد میں5، سی ایم ایچ راولاکوٹ میں03،ڈی ایچ کیو میرپور میں 2، ڈی ایچ کیو بھمبر میں ایک مریض زیر علاج ہے۔رپورٹ کے مطابق34041 افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔

Avatar

By ajazmir