331 Views

صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنے پرتھانہ پولیس چناری نے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گرفتاریوں کے لیے پولیس کی چھاپہ مار ٹیمیں روانہ۔تفصیلات کے مطابق چکوٹھی کے رہائشی جعفر مغل ولد عارف مغل کی مدعیت میں تھانہ پولیس چناری نےصحابہ کرامؓ  کی شان میں گستاخی کرنے کے مرتکب پانچ افراد علی عباس کاظمی ولد منیر شاہ،ثقلین رضا ولد سرور شاہ،شجاعت کاظمی ولد علی حسن شاہ ساکنان بیلہ،پاہل،سید زین کاظمی ولد طاہر کاظمی ساکنہ کچھا اور تنویر کاظمی ولد مزمل شاہ ساکنہ ہوتریڑی پانڈوکے خلاف زیر دفعات 298اےاور 489 وائی کریمنل ایکٹ 2020ء کے تحت مقدمہ درج کر انکی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں روانہ کر دی ہیں رات گئے معززین علاقہ کی بڑی تعداد جعفر مغل کی قیادت میں تھانہ چناری پہنچی جہاں پر انھوں نے پولیس کو وہ تمام ثبوت فراہم کیے جو ان افراد کی طرف سے سوشل میڈیا پر صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کی گئی تھی یاد رہے کہ صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کی پوسٹ اور کمنٹس گذشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر کیے جا رہے تھے عوام علاقہ کی طرف سے کارروائی کے لیے ایک درخواست پہلے بھی تھانہ چناری کو دی گئی تھی لیکن اس پر کوئی کارروائی نہ ہونے کے باعث گذشتہ روز چکوٹھی میں معززین علاقہ،علماء کرام اور سول سوسائٹی کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایف آئی آر اور ملزمان گرفتار نہ ہونے کی صورت میں سخت ترین احتجاج کا اعلان کیا گیا جس کے بعد ایک بار پھر عوام علاقہ کی بڑی تعداد تھانہ پہنچی جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پولیس فوری طور پر پانچوں ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائے اس معاملہ میں کسی بھی قسم کی ڈھیل برداشت نہیں کی جائے گی

Avatar

By ajazmir