Thu. Apr 18th, 2024
1,138 Views

وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے درجنوں مرتبہ کیے گئے وعدے پورے نہ ہونے کے بعدڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالاکے عہدیداران اورممبران نےاپنی مدد آپ اورمخیر حضرات کےتعاون سے ڈسٹرکٹ پریس کلب کی بلڈنگ کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا کی جانب سے جاری پریس رہلیز میں کہا گیا ہے کہ حکومت اگر انفرادی طور پر اپنے لئے کوئی پریس کلب تعمیر کرنا چاہتی ھے اور وہاں کسی اپنے خاص کارندے کو سرکاری صحافی کے طور پر بیٹھانا چاہتی ھے تو ضرور بٹھائےویسے پریس کلبوں کی تعمیر دنیا بھر میں صحافیوں کے لئے ھوتی ھے بہت عجیب لگا کہ ھمارے وزیر اعظم پریس کلب کی تعمیر کی بات بھی کرتے ھیں مگر اپنے ملازموں سے انشاء اللہ جلد پریس کلب کی تعمیر کا کام شروع کیا جاۓ گا عہدیداران و ممبران کے علاوہ بہت سے درد دل رکھنے والے مخیر حضرات نے بھی پریس کلب کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنے کی خواہش کا اظہار کیا ھےپریس کلب کسی کی ذاتی پراپرٹی نہیں بلکہ یہ ظلم کے مقابلہ میں مظلوم کی حمایت کرنے والا ایک ادارہ ھے مصیبت اور مسائل زدہ لوگوں کی آواز ھےھم اپنے ان تمام دوست بھائیوں سے بھی تعاون کی اپیل کریں گے جو اندرون و بیرون ممالک سے ھمہ وقت فلاحی کاموں میں اپنا حصہ ڈالتے اور ھماری نشاندہی اور اپیل پر کئی مستحق لوگوں کی خفیہ طریقے سےمعقول مدد کرتے رہے ہیں انشاء اللہ ھم اپنی مدد آپ کے تحت اور مخیر حضرات کے تعاون سےایک بہترین پریس کلب بنانے میں بہت جلدکامیاب ھو جائیں گے

By ajazmir