443 Views

یونین آف جرنلسٹ ضلع جہلم ویلی کے صدر اعجاز احمد میر کی حقیقی پھوپھی،چناری بازار کے تاجر محمد اکبر میر کی خوشدامن،ہٹیاں بالا کے تاجر مسرور اکبر میر کی نانی محترمہ کی نماز جنازہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا کے سرحدی قصبہ مائیاں میں ادا کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اعجازمیر کی بڑی حقیقی پھوپھی سرینگر کے ایک ہسپتال میں خالق حقیقی سے جاملی انکی نماز جنازہ اتوار اور پیر کی درمیانی رات مقبوضہ کشمیر کے شمالی ضلع بارہ مولا کے سرحدی قصبہ مائیاں اوڑی میں ادا کرنے کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا رواں سال اعجاز میر کی چھوٹی پھوپھی بھی مقبوضہ کشمیر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں اور گزشتہ روز انکی دوسری پھوپھی بھی اللہ کو پیاری ہو گئی انکی وفات کی خبر سن کر سینکڑوں افراد نے محمد اکبر میر کی رہائش گاہ پر آکر مرحومہ کی مغفرت،بلندی درجات اور سوگواروں کے صبر و جمیل کی دعا کی

Avatar

By ajazmir