Fri. Mar 29th, 2024
1,124 Views

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تھانہ چکار میں دس سالہ معصوم بچے پر انسانیت سوز تشدد ناقابل برداشت ہے اگر پولیس نے تشدد کرنے والے اہلکاروں اور معصوم بچے کے خلاف درخواست دینے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے انھیں گرفتار نہ کیا تو پھر جہلم ویلی میں دمادم مست قلندر ہو گا

معصوم بچے پر تشدد کو کئی روز گذر گئے صرف ایک اے ایس آئی کی معطلی اور باقی پولیس اہلکاران اور درخواست دینے والوں کو کھلا چھوڑنا قابل افسوس ہے ہم کسی بھی صورت میں ضلع جہلم ویلی کو ضلع سرینگر نہیں بننے دیں گے جہاں پر پولیس انسانیت سوز مظالم کے پہاڑ توڑتی ہے اشفاق ظفر نے مزید کہا کہ اتوار کے روز تشدد کا نشانہ بننے والے بچے اور اسکے والد کو پولیس آفیسران نے ڈی آئی جی کے سامنے پیش کیا ڈی آئی جی کے سامنے پیشی کے بعد فوری ایف آئی آر کا اندراج اور واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کی گرفتاری ہو جانا چاہیے تھی نہ جانے کیوں ابھی تک کوئی بھی مزید کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی اس تشدد کیس میں صرف ایک اے ایس آئی کو قربانی کا بکرا بنا کر دیگر کو چھوٹ دی گئی تو پیپلز پارٹی اس کے خلاف روڈوں پر آئے گی ریاست کے وزیراعظم کے آبائی علاقہ کے تھانہ میں انسانی حقوق کی شدید ترین پامالی سے آزاد کشمیر بھر کا نام بدنام ہوا ہے ایسے عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اگر پولیس نے غریب اور مظلوم خاندان پر دباؤ ڈال کر انھیں خاموش کروانے کی کوشش کی تو ہم ہٹیاں بالا میں اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے اور پھر اس دوران حالات خرابی کی تمام تر زمہ داری وزیراعظم راجہ فاروق حیدر،انتظامیہ اور پولیس پر عائد ہو گی

By ajazmir