Thu. Apr 18th, 2024
545 Views

پی ٹی آئی رہنما و سابق امیدوار اسمبلی سید ذیشان حیدر نے کہا ہیکہ چکار میں نو عمر بچے پر تشدد پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے حسب عادت ٹوپی ڈرامہ شروع کردیاایک دن قبل ایس پی جہلم ویلی نے اپنی جان بچانے کے لئے اے ایس آئی کو قربانی کا بکرا بناتے ہوئے معطل کیا اور انکوائری کا حکم دیااور آج دوبارہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے بھی اسی اے ایس آئی جو کے پہلے معطل تھا کی معطلی کی خبر اور انکوائری کرنے کی خبر چلوا دی



یہ ڈرامہ بازی بند کی جائے سارا تھانہ معطل کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر کا حکم دینا چائیے تھاجب بچے پر تشدد ہو رہا تھا اس وقت تھانیدار کیا بھنگ پی کر سو رہا تھاذیشان حیدر نے مزید کہا کہ کل ہٹیاں بالا میں آزاد کشمیر حکومت کے خلاف ہونیوالے احتجاجی مظاہرے میں چکار تشدد کیس کے خلاف بھی بھرپور آواز اٹھائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی نے کل معطل کیا اور آج پھر وزیر اعظم کی طرف سے معطلی کی خبر چل رہی ہے ۔ جب بچے پر تشدد ہوا تب ایس ایچ او سمیت پورا عملہ تھانہ میں موجود تھا کیوں نہیں روکا گیا ایس ایچ او اور دیگر عملہ بھی بچے پر تشدد میں شامل ہیں ذیشان حیدر نے کہا کہ اس حد تک غیر زمہ داری اور بے حسی آج تک نہیں دیکھی ۔ کل 14 ستمبر بروز سوموار صبح دس بجے چکار پولیس کے تشدد کا شکار بننے والا بچہ اور اسکے اہلخانہ بھی شریک ہونگے ۔
آزاد کشمیر کے علاقےچکار تھانہ میں پولیس نے دس سالہ بچے کو تشدد کا نشانہ بنا کر نامرد کر دیا

By ajazmir